شعب الایمان — حدیث نمبر 4992
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سینتیسویں شاخ: شرم گاہوں کی حرمت کا باب۔
السابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تحريم الفروج
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ : لَمَّا قَدِمَ الْمُهَاجِرُونَ الْمَدِينَةَ ، أَرَادُوا أَنْ يَأْتُوا النِّسَاءَ مِنْ أَدْبَارِهِنَّ فِي فُرُوجِهِنَّ ، فَأَنْكَرْنَ ذَلِكَ ، فَجِئْنَ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، فَذَكَرْنَ لَهَا ذَلِكَ ، فَسَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " ( نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ ) ، سِمَامًا وَاحِدًا " .ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب مہاجرین مدینہ آئے تو انہوں نے چاہا کہ عورتوں کے پاس ان کے پیچھے کی جانب سے (اگلی شرمگاہ میں) آئیں، تو عورتوں نے اس بات کو ناپسند کیا اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آ کر ان سے اس کا ذکر کیا، چنانچہ انہوں نے نبی ﷺ سے پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ﴾ ”تمہاری عورتیں تمہاری کھیتی ہیں، سو تم اپنی کھیتی میں جیسے چاہو آؤ“، (مگر) ایک ہی راستے (سوراخ) میں۔
• ابن خثيم هو عبد الله بن عثمان، القارئ، المكي، صدوق، تقدم.