حدیث نمبر: 499
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ الرَّازِيَّ يَقُولُ : سَمِعْتُ أَبَا عَلِيٍّ الْحَافِظَ يَقُولُ : سُئِلَ سَمْنُونٌ عَنِ الْمَحَبَّةِ فَقَالَ : " صَفَاءُ الْوِدِّ مَعَ دَوَامِ الذِّكْرِ " .
قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَقَالَ مَالِكُ بْنُ دِينَارٍ : " عَلَامَةُ حُبِّ اللَّهِ دَوَامُ ذِكْرِهِ ؛ لِأَنَّ مَنْ أَحَبَّ شَيْئًا أَكْثَرَ ذِكْرَهُ .
قَالَ الْحَلِيمِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : " وَقَالَ بَعْضُهُمُ : الْحُبُّ اللُّزُومُ ؛ لِأَنَّ مَنْ أَحَبَّ شَيْئًا أَلْزَمَ ذِكْرَهُ قَلْبَهُ ، فَمَحَبَّةُ اللَّهِ تَعَالَى لُزُومٌ لِذِكْرِهِ .
قَالَ الْحَلِيمِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : " وَهَذَا الَّذِي فَسَّرَهُ هَذَا الْقَائِلُ بِهِ الْمَحَبَّةَ مِنْ أَنَّهُ اللُّزُومُ مُوَافِقٌ لِقَوْلِ أَهْلِ اللِّسَانِ ؛ لِأَنَّهُمْ يَقُولُونَ : أَحَبَّ الْجَمَلُ إِذَا بَرَكَ فَلَزِمَ مَكَانَهُ " .
ترجمہ

سمنون رحمہ اللہ سے محبت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”محبت دل کی پاکیزہ چاہت کا نام ہے جو ذکر کے دوام کے ساتھ ہو۔“
ابو عبدالرحمٰن رحمہ اللہ نے کہا: اور مالک بن دینار رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اللہ کی محبت کی علامت اس کے ذکر پر ہمیشگی ہے، کیونکہ جو شخص کسی چیز سے محبت کرتا ہے وہ اس کا ذکر کثرت سے کرتا ہے۔“
امام حلیمی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اور بعض لوگوں نے کہا ہے: محبت لزوم (چمٹے رہنے) کا نام ہے، کیونکہ جو شخص کسی چیز سے محبت کرتا ہے وہ اس کے ذکر کو اپنے دل کے ساتھ لازم کر لیتا ہے، پس اللہ تعالیٰ کی محبت اس کے ذکر کو لازم پکڑ لینے کا نام ہے۔“
امام حلیمی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اور یہ کہنے والے نے محبت کی جو تفسیر لزوم سے کی ہے، وہ اہلِ زبان (عرب) کے قول کے موافق ہے، کیونکہ وہ کہتے ہیں: «أَحَبَّ الْجَمَلُ» (یعنی اونٹ نے محبت کی) جب وہ بیٹھ جائے اور اپنی جگہ سے چمٹ کر رہ جائے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / العاشر من شعب الايمان ، وهو باب في محبة الله عز وجل / حدیث: 499
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 501
تخریج حدیث «أخرجه البيهقي فى (الزهد) رقم 195»