شعب الایمان — حدیث نمبر 4989

باب: ایمان کی شاخوں میں سے سینتیسویں شاخ: شرم گاہوں کی حرمت کا باب۔

السابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تحريم الفروج

حدیث نمبر: 4989
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْجُشَمِيُّ - حَ .
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُقَيْلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ مِنْ أَخْوَفِ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي - أَوْ عَلَى هَذِهِ الْأُمَّةِ - عَمَلُ قَوْمِ لُوطٍ " .
لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ بِشْرَانَ . وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ عَبْدَانَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ أَشَدَّ - أَوْ قَالَ : - " إِنَّ أَكْثَرَ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي ، عَمَلُ قَوْمِ لُوطٍ " .
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے اپنی امت پر — یا فرمایا: اس امت پر — جن چیزوں کا سب سے زیادہ خوف ہے ان میں سے ایک قومِ لوط کا عمل ہے۔“
یہ ابن بشران رحمہ اللہ کی روایت کے الفاظ ہیں۔ اور ابن عبدان رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”بے شک سب سے سخت — یا فرمایا: — بے شک سب سے زیادہ جس چیز کا مجھے اپنی امت پر خوف ہے وہ قومِ لوط کا عمل ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في تحريم الفروج / حدیث: 4989
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5374
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن، ابن ماجة (2563) (سنن الترمذي 1457) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, ابن ماجه (2563),ابن عقيل: ضعيف,انوار الصحيفة ص 225 (سنن الترمذي 1457) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 273) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 1457، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2563، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 8122»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1457 | سنن ابن ماجه: 2563
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• القاسم بن عبد الواحد بن أيمن المكي، مولى بني مخزوم. مقبول من السابعة (بخ ت س ق).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2563 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´قوم لوط کے عمل (اغلام بازی) کی سزا کا بیان۔`
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھے اپنی امت کے بارے میں سب سے زیادہ جس چیز کا خوف ہے وہ قوم لوط کے عمل یعنی اغلام بازی کا ہے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2563]
اردو حاشہ:
فوائد و  مسائل: (1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے جبکہ دیگرمحققین نے صیحح قرار دیا ہےلہٰذا مذکورہ روایت صیحح ہونے کی صورت میں درج ذیل مسائل کا استنباط کیا جاسکتا ہے۔
مزیدتفصیل کے لیے دیکھیے:  (الإروء للألبانی رقم: 235)

(2)
رسول اللہ ﷺنے امت کے بارے جن خطرات کا اظہار فرمایا ہمیں چاہیے ان معاملات میں زیادہ احتیاط کریں
(3)
  اگر کوئی شخص اپنے لیے اس گناہ میں ملوث ہونے کا خطر ہ محسوس کرے توفوراً اسے درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے:      (1)
اگر وہ غیر شادی شدہ ہے توجلد از جلد شادی کرے تاکہ فطری ضرورت کی تسکین کا جائز ذریعہ میسرآ جائے۔

     (2)
جوفرد فتنے کا باعث بن رہا ہے اسے میل جول کم سےکم کر دے۔

     (3)
ایسے شخص کو نظربھرکے نہ دیکھے نیز اس کے جسمانی محاسن کی طرف توجہ نہ کرے اور غض بصر(نظرجکھا کر رکھنے)
کا اہتمام کرے۔

     (4)
قرآن مجید اور احادیث شریفہ میں سے ایسے مقامات کا مطالعہ کرے جن میں بدکاری کی شناعت اس کے گناہ اور اس پر اللہ کے عذاب نازل ہونے کا ذکر ہے۔

     (5)
اس بات پر غورکرے اس جرم کاعلم عام لوگو ں کوہوگیا توکس قدر بدنامی ہو گی اور یہ بھی غور کرے کہ اللہ تعالیٰ سے اس کا جرم پوشیدہ نہیں۔

     (6)
جذبات کی انگیخت کرنے والی کہانیاں اورناول اور اس قسم کی فلمیں اور ڈرامے وغیرہ دیکھنے سے اجتناب کرے۔

     (7)
نفلی روزے زیادہ رکھے۔

     (8)
اللہ تعالیٰ سے پاک دامنی کی دعا ئیں کرے وغیرہ۔

(4)
اگرکوئی شخص اس گناہ میں ملوث ہو چکا ہے لیکن اس کا راز فاش نہیں ہوا اسے سوچنا چاہیےکہ اگراب تک اللہ تعالیٰ نے پردہ رکھا ہےتوکسی موقع پراسے فاش بھی کرسکتا ہے پھر کتنی شرمندگی اورندامت ہوگی اورقیامت کو جب سب کے سامنے یہ راز فاش ہو گا تو کس قدررسوائی ہوگی۔
یہ سوچ کر فوراً توبہ کرے اورمذکورہ بالااحتیاطی تدابیر اختیار کرے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2563 سے ماخوذ ہے۔