شعب الایمان — حدیث نمبر 4969

باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھتیسویں شاخ: جانوں کی حرمت کا باب۔

السادس والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تحريم النفوس

حدیث نمبر: 4969
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : دَخَلَ هِشَامُ بْنُ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ عَلَى عُمَيْرِ بْنِ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيِّ بِالشَّامِ ، وَكَانَ عَامِلًا لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ فَوَجَدَ عِنْدَهُ نَاسًا مِنَ الْأَنْبَاطِ مُشَمَّسِينَ ، فَقَالَ : مَا بَالُ هَؤُلَاءِ ؟ قَالَ : حَبَسْتُهُمْ فِي الْجِزْيَةِ ، فَقَالَ هِشَامٌ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنَّ الَّذِي يُعَذِّبُ النَّاسَ فِي الدُّنْيَا ، يُعَذِّبُهُ اللَّهُ فِي الْآخِرَةِ .
قَالَ : فَخَلَّى عَنْهُمْ عُمَيْرٌ وَتَرَكَهُمْ .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، مِنْ حَدِيثِ جَرِيرٍ وَغَيْرِهِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ .
ترجمہ

عروہ بن زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہشام بن حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ شام میں عمیر بن سعد انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی طرف سے وہاں عامل (گورنر) تھے۔ وہ ان کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ ان کے ہاں نبطی (عجمی) قوم کے کچھ لوگ ہیں جنہیں دھوپ میں کھڑا کیا گیا ہے۔ انہوں نے پوچھا: ”ان لوگوں کا کیا معاملہ ہے؟“ عمیر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے انہیں جزیہ (کی ادائیگی) میں روک رکھا ہے۔“ تو ہشام رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو لوگ دنیا میں لوگوں کو عذاب دیتے ہیں، اللہ تعالیٰ آخرت میں انہیں عذاب دے گا۔“
راوی کہتے ہیں: چنانچہ عمیر رضی اللہ عنہ نے انہیں چھوڑ دیا اور آزاد کر دیا۔
اس حدیث کو امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں جریر اور دیگر راویوں کے طریق سے، ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السادس والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في تحريم النفوس / حدیث: 4969
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5354
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 261) . »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 2613 | سنن ابي داود: 3045 | رياض الصالحين: 1606

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2613 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت عروہ رحمۃ اللہ علیہ بن زبیر بیان کرتے ہیں، ہشام بن حکیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حمص کے گورنر کو دیکھا کہ اس نے جزیہ کی ادائیگی کے لیے کچھ کسانوں کا دھوپ میں کھڑا کیا ہوا ہے تو انھوں نے پوچھا یہ کیا سزا ہے؟میں نے کہ میں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتےہوئے سنا،"اللہ ان لوگوں کو عذاب دے گا،"جو دنیا میں لوگوں کو عذاب دیتے ہیں۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:6660]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: جزیہ اور خراج سے مراد وہ رقم ہے جو مسلمانوں کے علاقہ میں رہنے والے غیر مسلموں سے ان کے تحفظ اور پناہ دینے کے باعث وصول کی جاتی تھی۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6660 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 3045 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´جزیہ کے وصول کرنے میں ظلم کرنا ناجائز ہے۔`
عروہ بن زبیر کہتے ہیں کہ ہشام بن حکیم بن حزام رضی اللہ عنہما نے حمص کے ایک عامل (محصل) کو دیکھا کہ وہ کچھ قبطیوں (عیسائیوں) سے جزیہ وصول کرنے کے لیے انہیں دھوپ میں کھڑا کر کے تکلیف دے رہا تھا، تو انہوں نے کہا: یہ کیا ہے؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ " اللہ عزوجل ایسے لوگوں کو عذاب دے گا جو دنیا میں لوگوں کو عذاب دیا کرتے ہیں ۱؎۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 3045]
فوائد ومسائل:
معقول وجہ کے بغیر کسی کو سزا دینا بہت بڑا گناہ اور ظلم ہے۔
خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو اگر وہ ٹیکس دینے میں معذور ہو تو اس کو مناسب سہولت دی جانی چاہیے۔
ہاں اگر عذر کوئی نہ ہو تو سزا دی جا سکتی ہے۔
مگر وہ بھی جو مناسب ہو۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3045 سے ماخوذ ہے۔