شعب الایمان — حدیث نمبر 4956

باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھتیسویں شاخ: جانوں کی حرمت کا باب۔

السادس والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تحريم النفوس

حدیث نمبر: 4956
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْبُوشَنْجِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى أَبُو صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ مَوْلَى ابْنِ الْعَاصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَقَتْلُ مُؤْمِنٍ ، أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ زَوَالِ الدُّنْيَا " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! ایک مومن کا قتل اللہ کے نزدیک دنیا کے ختم ہو جانے سے کہیں زیادہ بڑی بات ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السادس والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في تحريم النفوس / حدیث: 4956
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5341
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن النسائي 3991) , شیخ زبیر علی زئی: حسن (سنن النسائي 3991) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ليس بالقوي
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ليس بالقوي (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 254) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 1395، والنسائي فى (سننه) برقم: 3986، والبزار فى (مسنده) برقم: 2393، والطبراني فى (الصغير) برقم: 567، والنسائي فى (السنن الكبرى) برقم: 3665»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن نسائي: 3991 | سنن نسائي: 3992 | سنن ترمذي: 1395 | معجم صغير للطبراني: 926
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو الحسن بن عبدة هو محمد بن عبد الله بن إبراهيم بن عبدة السليطي.
• أبو عبد الله البوشنجي هو محمد بن إبراهيم بن سعيد بن عبد الله الفقيه، الإمام.
• إبراهيم بن مهاجر- بن جابر البجلي الكوفي، صدوق، لين الحفظ، تقدم.
• إسماعيل السهمي مولى عبد الله بن عمرو بن العاص. صدوق، من الثالثة (ق). وفي النسختين "مولى ابن عوف" مصحفا.
• عبد الله هو ابن عمرو بن العاص، صحابي، مشهور.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3991 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´ناحق خون کرنے کی سنگینی کا بیان۔`
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! کسی مومن کا (ناحق) قتل اللہ کے نزدیک پوری دنیا تباہ ہونے سے کہیں زیادہ بڑی چیز ہے " " ۱؎۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: ابراہیم بن مہاجر زیادہ قوی راوی نہیں ہیں۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 3991]
اردو حاشہ: یعنی اگر دنیا مومنین کے بغیر فرض کر لی جائے تو دنیا و مافیہا کی تباہی اللہ تعالیٰ کے نزدیک ایک مومن کی جان ناحق ضائع ہونے سے ہلکی ہے۔ یا کوئی بالفرض ساری دنیا جو مومنین سے خالی فرض کر لیا جائے، کو ہلاک کر دے تو اس کا گناہ ایک مومن کے ناحق قتل کے گناہ سے بہت کم ہے۔ مقصد مومن اور ایمان کی اہمیت کو ظاہر کرنا ہے جسے اس فرضی صورت سے ظاہر کر دیا گیا ہے۔ عرف میں یہ انداز عام ہے۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3991 سے ماخوذ ہے۔