شعب الایمان — حدیث نمبر 4947
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھتیسویں شاخ: جانوں کی حرمت کا باب۔
السادس والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تحريم النفوس
حدیث نمبر: 4947
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الزُّهْرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَا مِنْ عَبْدٍ يَلْقَى اللَّهَ ، لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا ، لَمْ يَتَنَدَّ بِدَمٍ حَرَامٍ ، إِلَّا أُدْخِلَ الْجَنَّةَ ، مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شَاءَ " .ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو بھی بندہ اللہ سے اس حال میں ملے کہ وہ اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراتا ہو اور اس نے کسی حرام خون (ناحق قتل) سے اپنے ہاتھ آلودہ نہ کیے ہوں، تو اسے جنت میں داخل کیا جائے گا، جنت کے جس دروازے سے وہ چاہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2618 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´مسلمان کو ناحق قتل کرنے پر وارد وعید کا بیان۔`
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو شخص اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے کہ وہ نہ تو شرک کرتا ہو اور نہ ہی اس نے خون ناحق کیا ہو تو وہ جنت میں جائے گا۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الديات/حدیث: 2618]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
شرک کا مرتکب دائمی جہنمی ہے۔
(2)
قتل کے جرم کا ارتکاب جہنم میں داخلے کا باعث ہے۔
(3)
جنت میں داخلے کے لیے ضروری ہے کہ ان تمام کاموں سےاجتناب کیا جائے جو جہنم کی سزا کاباعث بنتے ہیں۔
فوائد و مسائل:
(1)
شرک کا مرتکب دائمی جہنمی ہے۔
(2)
قتل کے جرم کا ارتکاب جہنم میں داخلے کا باعث ہے۔
(3)
جنت میں داخلے کے لیے ضروری ہے کہ ان تمام کاموں سےاجتناب کیا جائے جو جہنم کی سزا کاباعث بنتے ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2618 سے ماخوذ ہے۔