شعب الایمان — حدیث نمبر 4912
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پینتیسویں شاخ: امانتوں کا باب۔
الخامس والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في الأمانات
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْفَقِيهُ ، بِالرِّيِّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ الْأَزْرَقُ ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو سِبَاعٍ ، قَالَ : اشْتَرَيْتُ نَاقَةً ، مِنْ دَارِ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ ، فَلَمَّا خَرَجْتُ بِهَا أَدْرَكَنِي وَاثِلَةُ ، وَهُوَ يَجُرُّ إِزَارَهُ ، فَقَالَ : يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ ، اشْتَرَيْتَ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : بَيَّنَ لَكَ مَا فِيهَا ؟ قُلْتُ : وَمَا فِيهَا ؟ إِنَّهَا لَسَمِينَةٌ ، ظَاهِرَةُ الصِّحَّةِ ، قَالَ : أَرَدْتَ بِهَا سَفَرًا أَوْ أَرَدْتَ بِهَا لَحْمًا ؟ قُلْتُ : أَرَدْتُ بِهَا الْحَجَّ ، قَالَ : فَإِنَّ بِخُفِّهَا نَقْبًا ، فَقَالَ صَاحِبُهَا : مَا أَرَدْتَ إِلَى هَذَا أَصْلَحَكَ اللَّهُ تَفْسُدُ عَلَيَّ ؟ قَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ يَبِيعُ شَيْئًا إِلَّا بَيَّنَ مَا فِيهَا ، وَلَا يَحِلُّ لِمَنْ عَلِمَ ذَلِكَ إِلَّا بَيَّنَهُ " .ابوسباع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کے گھر سے ایک اونٹنی خریدی۔ جب میں اسے لے کر نکلا تو سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ مجھے آ ملے، وہ اپنا تہبند گھسیٹتے ہوئے آ رہے تھے۔ انہوں نے کہا: ”اے ابوعبداللہ! کیا تم نے خرید لی؟“ میں نے کہا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے پوچھا: ”کیا اس نے تمہیں اس کی خرابی بتا دی تھی؟“ میں نے کہا: ”اس میں کیا خرابی ہے؟ یہ تو خوب موٹی تازہ اور بظاہر بالکل تندرست ہے۔“ انہوں نے فرمایا: ”تم نے اسے سفر کے لیے لیا ہے یا گوشت کے لیے؟“ میں نے کہا: ”میں نے اسے حج کے لیے لیا ہے۔“ انہوں نے فرمایا: ”اس کے پاؤں کے تلوے میں سوراخ (زخم) ہے۔“ اس پر اس کے مالک نے کہا: ”اللہ آپ کی اصلاح فرمائے! آپ نے یہ کیوں کیا؟ آپ نے میرا سودا خراب کر دیا۔“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے: ”کسی کے لیے حلال نہیں کہ وہ کوئی چیز بیچے مگر یہ کہ اس کا عیب بیان کر دے، اور جو شخص اس عیب کو جانتا ہو اس کے لیے بھی حلال نہیں کہ اسے بیان کیے بغیر چھوڑ دے۔“
• أبو بكر إسماعيل بن محمد بن إسماعيل الفقيه لم نعرفه.
• أبو جعفر الرازي هو عيسى بن أبي عيسى التميمي، صدوق سيئ الحفظ، تقدم.
• أبو سباع. مجهول. راجع "الميزان" (٤/ ٥٢٧)، "اللسان" (٧/ ٥٠)، "تعجيل المنفعة" (ص ٤٨٧).