شعب الایمان — حدیث نمبر 4903

باب: ایمان کی شاخوں میں سے پینتیسویں شاخ: امانتوں کا باب۔

الخامس والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في الأمانات

حدیث نمبر: 4903
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ قَاسِمُ بْنُ الْقَاسِمِ السَّيَّارِيُّ ، بِمَرْوَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ حَاتِمٍ الْبَاسَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ ، أَنَّ عِكْرِمَةَ ، حَدَّثَهُ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ ، كَانُوا مِنْ أَخْبَثِ النَّاسِ كَيْلًا ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ ) ، فَأَحْسَنُوا الْكَيْلَ بَعْدَ ذَلِكَ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”جب رسول اللہ ﷺ مدینہ تشریف لائے تو وہاں کے لوگ ناپ تول میں سب لوگوں سے زیادہ بری عادت والے تھے، چنانچہ اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ﴾ (ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لیے ہلاکت ہے)، پھر اس کے بعد انہوں نے ناپ تول درست کر لیا۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الخامس والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في الامانات / حدیث: 4903
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5286
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن (سنن ابن ماجه 2223) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن (سنن ابن ماجه 2223)
تخریج حدیث «أخرجه ابن ماجه فى (سننه) برقم: 2223، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 2287، والطبراني فى (الكبير) برقم: 12041، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4919، والنسائي فى (السنن الكبرى) برقم: 11766»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 2223
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن موسى بن حاتم الفاشاني، قال ابن أبي معدان: كان محمد بن علي الحافظ سيئ الرأي فيه. وقال القاسم السياري: أنا بريء من عهدته. وقال الذهبي: واه. راجع "الإكمال" (٧/ ١٣٣)، "الأنساب" (١٠/ ١٣٥)، "المشتبه" (ص ٤٩٤).
• يزيد بن أبي سعيد النحوي، أبو الحسن القرشي مولاهم، المروزي (م ١٣١ هـ) ثقة عابد، من السادسة (بخ- ٤).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 2223 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´ناپ تول میں احتیاط برتنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو مدینہ والے ناپ تول میں سب سے برے تھے، اللہ تعالیٰ نے آیت کریمہ: «ويل للمطففين» " خرابی ہے کم تولنے والوں کے لیے الخ " اتاری اس کے بعد وہ ٹھیک ٹھیک ناپنے لگے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2223]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
کَیْل کا مطلب ٹوپے وغیرہ سے کسی چیز کی مقدر معلوم کرنا ہے۔
اہل عرب غلہ وغیرہ تولنے کے بجائے ماپ کر خرید بیچ لیتے تھے۔
ہمارے ہاں دیہات میں یہ رواج باقی ہے۔
مائعات (تیل، پٹرول وغیرہ)
تو ہر جگہ ماپ کر ہی فروخت ہوتی ہیں۔

(2)
  اہل مدینہ کا ماپ براہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ ماپتے وقت بہت بے احتیاطی کرتے تھے جس سے ماپی ہوئی چیز وصول کرنے والے کو نقصان ہوتا تھا۔

(3)
جان بوجھ کر کم ماپنا یا کم تولنا بڑا گناه ہے لیکن احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے کسی کا نقصان ہوجانا بھی بری بات ہے۔

(4)
صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین قرآن مجید کے احکام اور نبیﷺ کے ارشادات پرعمل کرنے میں کوتاہی نہیں کرتے تھے بلکہ فوراً عمل کرتے تھے۔
مسلمانوں کا یہی رویہ ہونا چاہیے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2223 سے ماخوذ ہے۔