شعب الایمان — حدیث نمبر 4896
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پینتیسویں شاخ: امانتوں کا باب۔
الخامس والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في الأمانات
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسْنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصِ بْنِ الْحَمَامِيُّ الْمُقْرِئُ ، بِبَغْدَادَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ الْخُطَبِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السَّكَنِ ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنِ أَبِي شِهَابٍ الْحَنَّاطِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " مَنْ شَاءَ صَامَ وَصَلَّى ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ " .
كَذَا قَالَ : عَنْ عَائِشَةَ ، وَالْمَحْفُوظُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : " لَا يَغُرَّنَّكَ صَلَاةُ رَجُلٍ ، وَلَا صِيَامُهُ ، مَنْ شَاءَ صَامَ ، وَمَنْ شَاءَ صَلَّى ، وَلَكِنْ لَا دِينَ ، لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ " .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”جس کا جی چاہے روزہ رکھے اور نماز پڑھے، مگر جس میں امانت داری نہیں اس کا کوئی دین نہیں۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس راوی نے اسی طرح «عن عائشہ» کہا ہے، جبکہ محفوظ روایت وہ ہے جو ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے، وہ اپنے والد (عروہ رحمہ اللہ) سے بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کسی آدمی کی نماز اور اس کے روزے تمہیں دھوکے میں نہ ڈالیں؛ جس کا جی چاہے روزہ رکھے اور جس کا جی چاہے نماز پڑھے، لیکن جس میں امانت داری نہیں اس کا کوئی دین نہیں۔“
• الحارث بن منصور هو أبو منصور الواسطي، الزاهد. صدوق يهم، من التاسعة (د).
• أبو شهاب الحناط هو موسى بن نافع الأسدي ويقال الهذلي. صدوق، من السادسة (خ م س).