شعب الایمان — حدیث نمبر 4873
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پینتیسویں شاخ: امانتوں کا باب۔
الخامس والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في الأمانات
(35) الْخَامِسُ وَالثَّلَاثُونَ مِنْ شُعَبِ الْإِيمَانِ " وَهُوَ بَابٌ فِي الْأَمَانَاتِ وَمَا يَجِبُ مِنْ أَدَائِهَا إِلَى أَهْلِهَا "
قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا ) .
وَقَالَ : ( فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا فَلْيُؤَدِّ الَّذِي اؤْتُمِنَ أَمَانَتَهُ ) .
وَقَالَ : ( إِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالْجِبَالِ فَأَبَيْنَ أَنْ يَحْمِلْنَهَا ) .
يَعْنِي - وَاللَّهُ أَعْلَمُ - : فَلَمْ يَكُنْ فِيهَا مَحْمَلٌ لِلتَّكْلِيفَ ؛ لِخُلُوِّهَا عَنِ الْحَيَاةِ وَالْعَقْلِ ، . ثُمَّ قَالَ : ( إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا ) .
هَذَا ابْتِدَاءُ كَلَامٍ ، يَعْنِي : إِنَّهُ بَعْدَ الْجَهْلِ قَدْ يَجْهَلُ مَوْضِعَ حَظِّهِ ، وَيَظْلِمُ نَفْسَهُ ، فَيُخَالِفُ الْأَمْرَ ، وَيَرْتَكِبُ النَّهْيَ ، وَهَذَا تَعَجِيبٌ مِنْ حَالِهِ ، وَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( لَا تَخُونُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ وَتَخُونُوا أَمَانَاتِكُمْ ) .
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ ، حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ النَّخَعِيُّ ، أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ وَقَيْسٌ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَدِّ الْأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ ، وَلَا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ " .
قَالَ أَبُو الْفَضْلِ : قُلْتُ لِطَلْقٍ : اكْتُبْ شَرِيكًا ، وَدَعْ قَيْسًا ؟ ، قَالَ : " أَنْتَ أَعْلَمُ " .اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿بے شک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے حق داروں کو ادا کرو۔﴾
اور فرمایا: ﴿پھر اگر تم میں سے ایک دوسرے پر اعتماد کرے تو جس پر اعتماد کیا گیا ہے وہ اپنی امانت ادا کرے۔﴾
اور فرمایا: ﴿بے شک ہم نے امانت کو آسمانوں، زمین اور پہاڑوں پر پیش کیا تو انہوں نے اسے اٹھانے سے انکار کر دیا۔﴾
یعنی — واللہ اعلم — ان میں شرعی ذمہ داری اٹھانے کی صلاحیت نہ تھی، کیونکہ وہ زندگی اور عقل سے خالی ہیں۔ پھر فرمایا: ﴿بے شک وہ (انسان) بڑا ظالم، بڑا نادان تھا۔﴾
یہ نئے کلام کا آغاز ہے، یعنی نادانی کے بعد وہ کبھی اپنے فائدے کی جگہ سے بھی ناواقف ہو جاتا ہے اور اپنی جان پر ظلم کرتا ہے، چنانچہ حکم کی خلاف ورزی کرتا اور ممنوع کام کا مرتکب ہوتا ہے، اور اس کی اس حالت پر تعجب کا اظہار ہے۔ اور اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿اللہ اور رسول سے خیانت نہ کرو، اور نہ اپنی امانتوں میں خیانت کرو۔﴾
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص تمہارے پاس امانت رکھے اس کی امانت اسے ادا کرو، اور جو تم سے خیانت کرے اس سے خیانت نہ کرو۔“
ابوالفضل رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے طلق سے کہا: ”شریک سے (روایت) لکھ لیجیے اور قیس کو چھوڑ دیجیے؟“ انہوں نے کہا: ”تم زیادہ جانتے ہو۔“
• أبو جعفر الرزاز هو محمد بن عمرو البختري، ثقة.
• شريك هو ابن عبد الله النخعي الكوفي، صدوق، يخطئ كثيرا.
• قيس هو ابن الربيع الأسدي الكوفي، صدوق تغير لما كبر.
• أبو حصين هو عثمان بن عاصم بن حصين الأسدي الكوفي، ثقة ثبت، تقدموا.
تشریح، فوائد و مسائل
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو تمہارے پاس امانت رکھے اسے امانت لوٹاؤ ۱؎ اور جو تمہارے ساتھ خیانت کرے اس کے ساتھ (بھی) خیانت نہ کرو " ۲؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع/حدیث: 1264]
وضاخت: 1؎:
یہ حکم واجب ہے اس لیے کہ ارشاد باری ہے: ﴿إِنَّ اللّهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤدُّواْ الأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا﴾ (النساء: 58)
2؎:
یہ حکم استحبابی ہے اس لیے کہ ارشاباری ہے: ﴿وَجَزَاء سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِّثْلُهَا﴾ (الشورى: 40) (برائی کی جزاء اسی کے مثل بُرائی ہے) نیز ارشاد ہے: ﴿وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُواْ بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُم بِهِ﴾ (النحل: 126) یہ دونوں آیتیں اس بات پردلالت کررہی ہیں کہ اپنا حق وصول کرلینا چاہئے، ابن حزم کا قول ہے کہ جس نے خیانت کی ہے اس کے مال پر قابوپانے کی صورت میں اپنا حق وصول لینا واجب ہے، اور یہ خیانت میں شمارنہیں ہوگی بلکہ خیانت اس صورت میں ہوگی جب وہ اپنے حق سے زیادہ وصول کرے۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس نے تمہارے پاس امانت رکھی اسے امانت (جب وہ مانگے) لوٹا دو اور جس نے تمہارے ساتھ خیانت (دھوکے بازی) کی ہو تو تم اس کے ساتھ خیانت نہ کرو ۱؎۔" [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3535]
فائدہ: عام قسم کے معاملات میں اگرکوئی کسی پر زیادتی کرے۔
تو ادلے کا بدلہ لیا جا سکتا ہے۔
قرآن کریم نے (وَجَزَاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِّثْلُه) (الشوریٰ:40) بُرائی کا بدلہ ویسی ہی بُرائی ہے۔
کے قاعدے سے اس کی اجازت دی ہے۔
مگر ایسے حقوق جن میں حدود لاگو ہوتی ہیں۔
ان کا فیصلہ کرنا حاکم کا کام ہے۔
اس طرح خیانت کا معاملہ بھی خاص ہے۔
اگر کسی نے ظلم سے حق مار لیا ہو۔
اور واپس کرنے سے انکاری ہو اور پھر اتفاق سے اس کی کوئی امانت یا عاریت مظلوم کے ہاتھ آجائے۔
تو کیا وہ اپنا حق رکھ کر واپس کرے۔
یا امانت پوری طرح واپس کردے۔
احادیث مندرجہ بالا خیانت کی اجازت نہں دیتیں۔
اور خیانت ہمیشہ دھوکے اور چوری سے ہوتی ہے۔
تو کسی مسلمان کو اس کی عام اجازت نہیں دی جا سکتی۔
البتہ اگر صراحت کردے کہ میں اپنا فلاں حق وصول کررہا ہوں تو جائز ہوگا۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جس کسی نے تمہارے پاس امانت رکھی ہو تو اسے امانت واپس کر دو اور جس نے تیرے ساتھ خیانت کی تو اس کے ساتھ خیانت نہ کر۔ " اسے ابوداؤد اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے اور ابوحاتم رازی نے اسے منکر سمجھا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 752»
«أخرجه أبواداود، البيوع، باب في الرجل يأخذ حقه من تحت يده، حديث:3535، الترمذي، البيوع، حديث:1264، والحاكم:2 /46 وصححه علي شرط مسلم، ووافقه الذهبي.* حميد الطويل عنعن، وانظر علل الحديث لابن أبي حاتم:1 /375، وللحديث شواهد.»
تشریح: مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے‘ تاہم اس میں جو مسئلہ بیان ہوا ہے وہ دیگر دلائل کی روشنی میں درست ہے جیسا کہ اوپر بیان ہوا ہے۔
واللّٰہ أعلم۔