شعب الایمان — حدیث نمبر 4862
باب: فصل: ہوائیں چلنے کے وقت زبان کی حفاظت۔
فصل في حفظ اللسان عند هبوب الرياح
فَصْلٌ فِي حِفْظِ اللِّسَانِ عِنْدَ هُبُوبِ الرِّيَاحِ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ السُّوسِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ : سَمِعْتُ الْأَوْزَاعِيَّ ، يَقُولُ : قَالَ : حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ ، حَدَّثَنِي الزُّرَقِيُّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : أَخَذَتِ النَّاسَ رِيحٌ بِطَرِيقِ مَكَّةَ ، وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ حَاجٌّ ، فَاشْتَدَّتْ عَلَيْهِمْ ، فَقَالَ عُمَرُ لِمَنْ حَوْلَهُ : مَا الرِّيحُ ؟ فَلَمْ يُرْجِعُوا إِلَيْهِ شَيْئًا ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : فَبَلَغَنِي الَّذِي سَأَلَ عُمَرُ عَنْهُ مِنْ ذَلِكَ ، فَاسْتَحْثَثْتُ رَاحِلَتِي حَتَّى أَدْرَكْتُهُ ، فَقُلْتُ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، بَلَغَنِي أَنَّكَ سَأَلْتَ عَنِ الرِّيحِ ، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " الرِّيحُ رُوحُ مِنْ رُوحِ اللَّهِ ، تَأْتِي بِالرَّحْمَةِ ، وَتَأْتِي بِالْعَذَابِ ، فَلَا تَسُبُّوهَا ، وَسَلُوا اللَّهَ مِنْ خَيْرِهَا ، وَاسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مکہ کے راستے میں لوگوں کو آندھی نے آ لیا، اس وقت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ حج کے سفر میں تھے، آندھی ان پر بہت سخت ہو گئی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے آس پاس کے لوگوں سے پوچھا: ”یہ ہوا کیا چیز ہے؟“ تو انہوں نے کوئی جواب نہ دیا۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے خبر پہنچی کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں سوال کیا ہے، تو میں نے اپنی سواری کو تیز دوڑایا یہاں تک کہ ان کے پاس پہنچ گیا اور عرض کیا: ”اے امیر المومنین! مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ نے ہوا کے متعلق پوچھا ہے، اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے: ”ہوا اللہ کی رحمت کے آثار میں سے ہے، وہ رحمت بھی لاتی ہے اور عذاب بھی لاتی ہے، لہٰذا اسے برا بھلا نہ کہو، اللہ سے اس کی بھلائی مانگو اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ طلب کرو۔““
• العباس بن الوليد بن مزيد البيروقي، صدوق عابد،
• وأبوه هو الوليد بن مزيد، أبو العباس البيروتي، ثقة ثبت، تقدما.
• الزرقي هو ثابت بن قيس الأنصاري، الزرقي، المدني. ثقة، من الثالثة (بخ د سي ق).
تشریح، فوائد و مسائل
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: «ریح» (ہوا) اللہ کی رحمت میں سے ہے (سلمہ کی روایت میں «من روح الله» ہے)، کبھی وہ رحمت لے کر آتی ہے، اور کبھی عذاب لے کر آتی ہے، تو جب تم اسے دیکھو تو اسے برا مت کہو، اللہ سے اس کی بھلائی مانگو، اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ چاہو۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5097]
صحیح مسلم میں اس دُعا کے الفاظ یوں ہیں۔
(اللهم إني أسألُكَ خيرَها وخيرَ ما فيها وخيرَ ما أُرسِلَت به و أعوذُ بِك من شرِّها وشرِّ ما فيها وشرِّ ما أُرسِلَتْ به) (صحیح مسلم، الصلاة، حدیث: 899)
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ہوا کو برا نہ کہو، کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت میں سے ہے، وہ رحمت بھی لاتی ہے اور عذاب بھی لاتی ہے، البتہ اللہ تعالیٰ سے اس کی بھلائی کا سوال کرو اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3727]
فوائد و مسائل:
(1)
ہوا اللہ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے جس کے بغیر انسان کی زندگی ممکن نہیں لیکن یہی ہوا اللہ کے حکم سے آندھی اور طوفان بن کر تباہی کا باعث بھی بن جاتی ہے۔
(2)
رحمت اور عذاب اللہ کے اختیار میں ہے، اس لیے اسی سے امید اور خوف رکھنا چاہیے۔
(3)
تیز ہوا اور آندھی کے موقع پر رسول اللہ اس طرح دعا فرماتے تھے۔ (اللهم إني أسألك خيرها وخير ما فيها وخير ما أرسلت به وأعوذ بك من شرها وشر ما فيها وشر ما أرسلت به) (صحيح مسلم، صلاة الاستسقاء، باب العوذ عند رؤية الريح والغيم، والفرح بالمطر، حديث: 899)
’’یا اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی، جو کچھ اس میں ہے اس کی بھلائی اور جو کچھ اسے دے کر بھیجا گیا ہے اس کی بھلائی مانگتا ہوں۔
اور میں اس کی برائی سے، جو کچھ اس میں ہے اس کی برائی سے، اور جو کچھ دے کر اسے بھیجا گیا ہے اس کی برائی سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔‘‘
جس طرح انسانوں کو گالی دینا گناہ ہے، اسی طرح جانوروں اور بے جان مخلوق کو گالی دینا برا کام ہے۔