شعب الایمان — حدیث نمبر 4860

باب: فصل: جماع پر فخر کرنے سے زبان کو محفوظ رکھنا۔

فصل في حفظ اللسان عن المفاخرة بالجماع

حدیث نمبر: 4860
فَصْلٌ فِي حِفْظِ اللِّسَانِ عَنِ الْمُفَاخَرَةِ بِالْجِمَاعِ ، وَذِكْرُ مَا يَكُونُ مِنَ الرَّجُلِ وَامْرَأَتِهِ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنِ الْأَعْرَابِيِّ ، حَدَّثَنَا الزَّعْفَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حَمْزَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ أَعْظَمَ الْأَمَانَةِ عِنْدَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، الرَّجُلُ يُفْضِي إِلَى امْرَأَتِهِ ، وَتُفْضِي إِلَيْهِ ، ثُمَّ يُفْشِي سِرَّهَا " .
وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، عَنْ مَرْوَانَ .
ترجمہ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ قیامت کے دن اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے بڑی امانت (میں خیانت) یہ ہے کہ آدمی اپنی بیوی کے ساتھ خلوت کرے اور بیوی اس کے ساتھ خلوت کرے، پھر وہ اس کا راز فاش کر دے۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں ابوبکر بن ابی شیبہ رحمہ اللہ کے واسطے سے مروان سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الرابع والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج اليه / حدیث: 4860
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5231
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف (سنن أبي داود 4870) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم (1437) (سنن أبي داود 4870) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: . ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: . ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 187) . »
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1437، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4870، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11258، وابن المنذر فى (الأوسط) برقم: 7556»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 1437 | سنن ابي داود: 4870 | رياض الصالحين: 684
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• الزعفراني هو الحسن بن محمد بن الصباح البغدادي.
• عمر بن حمزة بن عبد الله بن عمر بن الخطاب العمري، المدني. ضعيف، من السادسة (خت م د ت ق).
• عبد الرحمن بن سعد المدني مولى آل أبى سفيان. ثقة، من الثالثة (م د ق).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 1437 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ کے ہاں قیامت کے دن وہ انسان سب سے بڑا امانت میں خیانت کرنے والا ہو گا جو اپنی بیوی کے پاس جاتا ہے اور وہ اپنے آپ کو اس کے حوالہ کر دیتی ہے۔ پھر وہ اس کے راز کو ظاہر کر دیتا ہے۔‘‘ ابن نمیر کی روایت میں، اَعظَمَ [صحيح مسلم، حديث نمبر:3543]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: میاں بیوی ایک دوسرے سے ہم بستری لوگوں سے چھپ کر کرتے ہیں، جو اس بات کی علامت ہے کہ یہ ایک پوشیدہ کام ہے، جس کا اظہار درست نہیں ہے۔
اس لیے اگر میاں بیوی اس حرکت و عمل کا نقشہ دوسروں کے سامنے کھینچتے ہیں تو یہ امانت میں خیانت اور مخفی راز کا افشاء کرنا ہے جو انتہائی قبیح حرکت اور قابل مواخذہ عمل ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3543 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4870 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´راز کی باتوں کو افشاء کرنے کی ممانعت۔`
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " قیامت کے دن اللہ کے نزدیک سب سے بڑی امانت یہ ہے کہ مرد اپنی بیوی سے خلوت میں ملے اور وہ (بیوی) اس سے ملے پھر وہ (مرد) اس کا راز فاش کرے۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4870]
فوائد ومسائل:
اللہ عزوجل نے میاں بیوی کو ایک دوسرے کا لباس بنایا ہے تو ان کا آپس کے رازوں کو دوسروں کے سامنے افشاہ کر دینا بہت قبیح عمل ہے۔
سوائے اس کے کہ کسی شرعی ضرورت کے تحت قاضی وغیرہ کے سامنے کوئی بات کہنی پڑے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4870 سے ماخوذ ہے۔