شعب الایمان — حدیث نمبر 4836
باب: فصل۔
فصل
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبِ بْنِ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : دَخَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَتَابٍ فِيهِ مَوَاضِعُ مِنَ التَّوْرِيَةِ ، فَقَالَ : هَذِهِ كُنُبٌ أَصَبْتُهَا مَعَ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أَعْرِضُهَا عَلَيْكَ ، فَتَغَيَّرَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَغَيُّرًا شَدِيدًا ، لَمْ أَرَ مِثْلَهُ قَطُّ ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ لِعُمَرَ : أَمَا تَرَى وَجْهَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَ عُمَرُ : رَضِينَا بِاللَّهِ رَبًّا ، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا ، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا ، فَسُرِّيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ نَزَلَ مُوسَى فَاتَّبَعْتُمُوهُ ، وَتَرَكْتُمُونِي لَضَلَلْتُمْ ، أَنَا حَظُّكُمْ مِنَ النَّبِيِّينَ ، وَأَنْتُمْ حَظِّي مِنَ الْأُمَمِ " .عبداللہ بن حارث رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی ﷺ کے پاس ایک تحریر لے کر آئے جس میں تورات کے کچھ مقامات تھے، اور کہا: ”یہ کچھ تحریریں ہیں جو مجھے اہلِ کتاب کے ایک آدمی سے ملی ہیں، میں انہیں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔“ تو رسول اللہ ﷺ کے چہرے کا رنگ سخت بدل گیا، ایسا کہ میں نے اس جیسا کبھی نہیں دیکھا۔ عبداللہ بن حارث رحمہ اللہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”کیا آپ رسول اللہ ﷺ کا چہرہ نہیں دیکھ رہے؟“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہم اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد ﷺ کے نبی ہونے پر راضی ہیں۔“ تب نبی ﷺ سے وہ کیفیت دور ہو گئی، پھر نبی ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر موسیٰ علیہ السلام (تمہارے درمیان) آ جائیں اور تم ان کی پیروی کرو اور مجھے چھوڑ دو تو تم گمراہ ہو جاؤ گے۔ انبیاء میں سے میں تمہارا حصہ ہوں اور امتوں میں سے تم میرا حصہ ہو۔“
• أبو حذيفة هو موسى بن مسعود النهدي، صدوق، سيئ الحفظ وكان يصحف، تقدم.
• سفيان هو الثوري.
• جابر بن يزيد بن الحارث الجوفي، ضعيف، تقدم.
• عبد الله بن ثابت الأنصاري خادم النبي صلى الله عليه وسلم. قال ابن حبان: له صحبة، وقال البخاري: لا يصح حديثه. راجع "الإصابة" (٢/ ٢٧٦)، و"الثقات" لابن حبان (٣/ ٢٤٢). وفي النسختين (عبد الله بن الحارث) وهو خطأ.