شعب الایمان — حدیث نمبر 4820
باب: فصل۔
فصل
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا الْبَاغَنْدِيُّ ، حَدَّثَنَا خَلَّادٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ ، عَنْ رَدِيفِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ عَثَرَ حِمَارُهُ ، فَقَالَ : تَعِسَ الشَّيْطَانُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا تَقُلْ : تَعِسَ الشَّيْطَانُ ، فَإِنَّهُ يَتَعَاظَمُ ، حَتَّى يَصِيرَ مِثْلَ الْجَبَلِ ، وَيَقُولُ : بِعِزِّي صَرَعْتُ ، وَإِذَا قَالَ : بِسْمِ اللَّهِ ، تَصَاغَرَ حَتَّى يَكُونَ مِثْلَ الذُّبَابِ " .
وَرَوَاهُ مَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيِّ ، عَمَنْ كَانَ رَدِيفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : كُنْتُ رِدْفَهُ عَلَى حِمَارٍ ، فَعَثَرَ الْحِمَارُ ، فَقُلْتُ : تَعِسَ الشَّيْطَانُ ، فَقَالَ : " لَا تَقُلْ : تَعِسَ الشَّيْطَانُ ، فَإِنَّكَ إِذَا قُلْتَ : تَعِسَ الشَّيْطَانُ ، تَعَاظَمَ فِي نَفْسِهِ ، وَقَالَ : صَرَعْتُهُ بِقُوَّتِي ، وَإِذَا قُلْتَ : بِسْمِ اللَّهِ ، تَصَاغَرَتْ إِلَيْهِ نَفْسُهُ ، حَتَّى يَكُونَ أَصْغَرَ مِنَ الذُّبَابِ " .ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے، جو نبی ﷺ کے ہم سواری تھے، روایت ہے کہ ان کا گدھا پھسل گیا تو انہوں نے کہا: ”شیطان تباہ ہو!“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ نہ کہو کہ شیطان تباہ ہو، کیونکہ وہ پھولتا چلا جاتا ہے، یہاں تک کہ پہاڑ جیسا ہو جاتا ہے اور کہتا ہے: میں نے اپنی عزت (طاقت) سے پچھاڑ دیا۔ اور جب (بندہ) «بِسْمِ اللَّهِ» ”اللہ کے نام سے“ کہتا ہے تو وہ چھوٹا ہوتا چلا جاتا ہے، یہاں تک کہ مکھی کی مانند ہو جاتا ہے۔“
معمر بن راشد رحمہ اللہ نے اسے عاصم سے، انہوں نے ابوتمیمہ ہجیمی رحمہ اللہ سے، انہوں نے اس صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے جو رسول اللہ ﷺ کے ہم سواری تھے، وہ بیان کرتے ہیں: ”میں آپ ﷺ کے پیچھے گدھے پر سوار تھا کہ گدھا پھسل گیا تو میں نے کہا: شیطان تباہ ہو! تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ نہ کہو کہ شیطان تباہ ہو، کیونکہ جب تم کہتے ہو کہ شیطان تباہ ہو تو وہ اپنے آپ کو بہت بڑا سمجھنے لگتا ہے اور کہتا ہے: میں نے اسے اپنی قوت سے پچھاڑ دیا۔ اور جب تم «بِسْمِ اللَّهِ» ”اللہ کے نام سے“ کہتے ہو تو اس کی نظر میں اس کی اپنی حیثیت گھٹ جاتی ہے، یہاں تک کہ وہ مکھی سے بھی چھوٹا ہو جاتا ہے۔“
• الباغندي هو محمد بن سليمان أبو بكر، الواسطي، صدوق، تقدم.
• خلاد هو ابن يحيى بن صفوان السلمي، صدوق، رمي بالإرجاء.
• سفيان هو الثوري.