شعب الایمان — حدیث نمبر 4788
باب: فصل۔
فصل
حدیث نمبر: 4788
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ ، وَأَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِي عَلِيٍّ السَّقَّاءُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَا يَنْبَغِي لِصِدِّيقٍ أَنْ يَكُونَ لَعَّانًا " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ هَارُونَ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ .
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ : عَنِ الْعَلَاءِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ : " لَا يَنْبَغِي لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يَكُونَ لَعَّانًا " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”کسی صدیق کے شایانِ شان نہیں کہ وہ بہت لعنت کرنے والا ہو۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں ہارون بن سعید رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابن وہب رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
اور محمد بن جعفر رحمہ اللہ نے علاء رحمہ اللہ سے اس حدیث میں یوں روایت کیا: ”مومن کے لیے مناسب نہیں کہ وہ بہت لعنت کرنے والا ہو۔“
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2597 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"صدیق کے شایان شان نہیں ہے کہ وہ لعنت بھیجنے والا ہو۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:6608]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: صدیق، یعنی مومن کے لیے دوسروں پر لعنت بھیجا اور ان کو اللہ کی رحمت سے دور ہونے کی بددعا دینا مناسب نہیں ہے، کیونکہ مومن تو آپس میں بھائی بھائی ہیں اور دوسرے بھائی کے لیے وہ چیز پسند کرتے ہیں جو اپنے لیے پسند کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ہمدرد اور غم خوار ہیں۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6608 سے ماخوذ ہے۔