شعب الایمان — حدیث نمبر 4776
باب: فصل۔
فصل
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ - حَ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَفِيدُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ النَّهْدِيُّ ، قَالَا : حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ تَلَا قَوْلَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ : ( إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ ) ، قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنِّي جَعَلْتُ نَسَبًا ، وَجَعَلْتُمْ نَسَبًا ، فَجَعَلْتُ أَكْرَمَكُمْ أَتْقَاكُمْ ، وَأَبَيْتُمْ إِلَّا أَنْ تَقُولُوا فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ أَكْرَمُ مِنْ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ ، وَإِنِّي أَرْفَعُ الْيَوْمَ نَسَبِي ، وَأَضَعُ أَنْسَابَكُمْ ، أَيْنَ الْمُتَّقُونَ ؟ .
زَادَ النَّهْدِيُّ فِي رِوَايَةٍ : قَالَ طَلْحَةُ : فَقَالَ لِي عَطَاءٌ : يَا طَلْحَةُ ، مَا أَكْثَرَ الْأَسْمَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، عَلَى اسْمِي وَاسْمِكَ ، فَإِذَا دُعِيَ فَلَا يَقُومُ إِلَّا مَنْ عُنِيَ .
هَذَا هُوَ الْمَحْفُوظُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مَوْقُوفٌ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اللہ عزوجل کا یہ فرمان تلاوت کیا: ﴿إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ﴾ (بے شک اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ معزز وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ متقی ہے)، پھر فرمایا: ”بے شک اللہ قیامت کے دن فرمائے گا: ”اے لوگو! میں نے ایک نسب بنایا تھا اور تم نے (اپنا) ایک نسب بنا لیا، میں نے تم میں سب سے معزز اسے ٹھہرایا جو سب سے زیادہ متقی ہے، اور تم نے اس کے سوا کچھ ماننے سے انکار کیا کہ تم کہو: فلاں بن فلاں، فلاں بن فلاں سے زیادہ معزز ہے۔ اور آج میں اپنے نسب کو بلند کروں گا اور تمہارے نسبوں کو پست کروں گا۔ کہاں ہیں متقی لوگ؟“
نہدی نے ایک روایت میں اضافہ کیا ہے کہ طلحہ نے کہا: مجھ سے عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اے طلحہ! قیامت کے دن ناموں کی کتنی کثرت ہوگی، میرے نام اور تمہارے نام پر (بہت سے لوگ ہوں گے)، چنانچہ جب پکارا جائے گا تو صرف وہی کھڑا ہوگا جس سے مراد لیا گیا ہو۔“
(میں مصنف کہتا ہوں:) اس سند کے ساتھ یہی روایت محفوظ ہے اور یہ موقوف ہے۔
• محمد بن القاسم الأسدي أبوابراهيم الكوفي كذبوه، تقدم. وفي النسختين "محمد بن عبد الله بن أحمد الحفيد".
• أحمد بن نصر بن زياد المقرئ الزاهد، ثقة، تقدم.
• طلحة بن عمرو المكي، متروك، مر.