شعب الایمان — حدیث نمبر 4753
باب: فصل۔
فصل
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ كَثِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الطَّلَقَانِيُّ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ مُوسَى ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : كُنَّا فِي عَسْكَرِ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، فَسَمِعَ غَنَاءً مِنَ اللَّيْلِ ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ بُكْرَةً ، فَجِيءَ بِهِمْ ، فَقَالَ : إِنَّ الْفَرَسَ لَيَصْهِلُ فَتَسُودَقُ لَهُ الرَّمَكَةُ ، وَإِنَّ الْفَحْلَ لَيَهْدِرُ فَتَضْبَعُ لَهُ النَّاقَةُ ، وَإِنَّ التَّيْسَ لَيُنِبُّ فَتَسْتَرِمُ لِهِ الْعَنْزُ ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَتَغَنَّى ، فَتَشْتَاقُ إِلَيْهِ الْمَرْأَةُ ، ثُمَّ قَالَ : اخْصُوهُمْ ، فَقَالَ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ : " هَذَا مَثَلَةُ وَلَا يَحِلُّ ، فَخَلَّى سَبِيلَهُمْ .خالد بن عبدالرحمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم سلیمان بن عبدالملک کے لشکر میں تھے، انہوں نے رات کے وقت گانے کی آواز سنی تو صبح سویرے ان لوگوں کی طرف آدمی بھیجا، چنانچہ انہیں لایا گیا۔ تو انہوں نے کہا: ”گھوڑا جب ہنہناتا ہے تو گھوڑی اس کے لیے شہوت میں آ جاتی ہے، اور سانڈ اونٹ جب بلبلاتا ہے تو اونٹنی اس کے لیے مائل ہو جاتی ہے، اور بکرا جب آواز نکالتا ہے تو بکری اس کی طرف راغب ہو جاتی ہے، اور آدمی جب گاتا ہے تو عورت اس کی مشتاق ہو جاتی ہے۔“ پھر کہا: ”انہیں خصی کر دو۔“ تو عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے کہا: ”یہ مثلہ (جسم بگاڑنا) ہے اور جائز نہیں۔“ چنانچہ انہوں نے ان لوگوں کو چھوڑ دیا۔
• أبو إسحاق الطالقاق هو إبراهيم بن إسحاق بن عيسى البناني، صدوق يغرب.