شعب الایمان — حدیث نمبر 4742
باب: فصل۔
فصل
حدیث نمبر: 4742
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنِ قَتَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّفَّاءُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ أَعْظَمَ النَّاسِ عِنْدَ اللَّهِ فِرْيَةً ، رَجُلٌ هَجَا رَجُلًا ، فَهَجَا الْقَبِيلَةَ بِأَسْرِهَا ، وَنَفَى رَجُلًا مِنْ أَبِيهِ وَزَنَى بِأُمِّهِ " .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے نزدیک سب سے بڑا بہتان باندھنے والا وہ شخص ہے جو کسی ایک آدمی کی ہجو کرے تو (اس کے ساتھ) پورے قبیلے کی ہجو کر ڈالے، اور وہ شخص (بھی) جو کسی آدمی کو اس کے باپ سے منفی کرے (یعنی اس کے نسب کی نفی کرے) اور اس کی ماں پر بدکاری کی تہمت لگائے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن يونس هو الكديمي، ضعيف، تقدم.
• محمد بن يونس هو الكديمي، ضعيف، تقدم.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3761 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´برے اور نا پسندیدہ اشعار کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " سب سے بڑا بہتان لگانے والا وہ شخص ہے جو کسی ایک شخص کی ہجو و مذمت کرے، اور وہ اس کی ساری قوم کی ہجو و مذمت کرے، اور وہ شخص جو اپنے باپ کے علاوہ دوسرے کو باپ بنائے، اور اپنی ماں کو زنا کا مرتکب قرار دے " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3761]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
جس آدمی سے تکلیف پہنچے، اسے تو برا بھلا کہا جا سکتا ہے لیکن اس سے تعلق رکھنے والے دوسرے لوگوں کو بھی برا قرار دینا جھوٹ ہے جو بہت بڑا گناہ ہے۔
(2)
ہمارے معاشرے میں یہ چیز پائی جاتی ہے کہ بعض قبائل یا پیشوں کے بارے میں ایک رائے مشہو ر ہو جاتی ہے۔
جس شخص میں وہ خرابی نہ ہو اس قبیلے یا پیشے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے اس سے بھی بد گمانی کی جاتی ہے یا اس کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔
یہ بری عادت ہے۔
(3)
ہجو، یعنی شعروں میں کسی کی مذمت برا کام ہے، البتہ مسلمانوں سے بر سر پیکار کافروں کی ہجو کرنا جائز ہے بشر طیکہ اس کی زد میں مسلمان نہ آئیں۔
(4)
قبیلہ یا خاندان باہمی تعارف کا ایک ذریعہ ہے۔
عزت و ذلت کا تعلق عمل سے ہے خاندان سے نہیں۔
(5)
اپنے قبیلے کو ادنیٰ سمجھ کر خود کو کسی دوسرے معروف قبیلے کا فرد مشہور کرنا کبیرہ گناہ ہے۔
(6)
جب ایک شخص دوسرے قبیلے سے نسبت قائم کرتا ہے تو گویا وہ اس بات کا اعتراف کر رہا ہے کہ اس کی پیدائش اس شخص سے نہیں ہوئی جو اس کا حقیقی باپ سمجھا جاتا ہے بلکہ دوسرے قبیلے کے کسی فرد سےہوئی۔
اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اس کی ماں بدکار ثابت ہوتی ہے۔
اس سے اس حرکت کی برائی واضح ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3761 سے ماخوذ ہے۔