شعب الایمان — حدیث نمبر 4686
باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
حدیث نمبر: 4686
قَالَ : وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مَاعِزٍ : أَنَّ الرَّبِيعَ بْنَ خُيْثَمٍ ، أَتَتْهُ ابْنَةٌ لَهُ فَقَالَتْ : يَا أَبَتَاهُ ، أَذْهَبُ أَلْعَبُ ؟ فَلَمَّا أَكْثَرَتْ عَلَيْهِ ، قَالَ لَهُ بَعْضُ جُلَسَائِهِ : لَوْ أَمَرْتَهَا فَذَهَبَتْ ، فَقَالَ : " لَا يُكْتَبُ عَلَيَّ الْيَوْمَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَنْ آَمَرَهَا بَلْعَبُ " .ترجمہ
بکر بن ماعز رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ربیع بن خیثم رحمہ اللہ کے پاس ان کی ایک بیٹی آئی اور کہنے لگی: ”ابا جان! کیا میں کھیلنے چلی جاؤں؟“ جب اس نے بار بار اصرار کیا تو ان کے ہم نشینوں میں سے کسی نے ان سے کہا: ”کاش آپ اسے اجازت دے دیں تو وہ چلی جائے۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”اِن شاء اللہ آج میرے نامۂ اعمال میں یہ نہیں لکھا جائے گا کہ میں نے اسے کھیلنے کا حکم دیا۔“