شعب الایمان — حدیث نمبر 4679
باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
حدیث نمبر: 4679
حَدَّثَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْإِمَامُ إِمْلَاءً ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْفَحَّامُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَشْهَبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : " كَانُوا يَقُولُونَ : لِسَانُ الْحَكِيمِ مِنْ وَرَاءِ قَلْبِهِ ، فَإِنْ كَانَ لَهُ تَكَلَّمَ بِهِ ، وَإِنْ كَانَ عَلَيْهِ أَمْسَكَ ، وَإِنَّ قَلْبَ الْجَاهِلِ عَلَى طَرَفِ لِسَانِهِ ، لَا يَرْجِعُ إِلَى قَلْبِهِ ، مَا جَاءَ عَلَى لِسَانِهِ تَكَلَّمَ بِهِ " .ترجمہ
امام حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”سلف کہا کرتے تھے: دانا کی زبان اس کے دل کے پیچھے ہوتی ہے، اگر بات اس کے حق میں ہو تو بولتا ہے اور اگر اس کے خلاف ہو تو خاموش رہتا ہے، اور جاہل کا دل اس کی زبان کی نوک پر ہوتا ہے، وہ اپنے دل کی طرف رجوع ہی نہیں کرتا، جو کچھ اس کی زبان پر آتا ہے بول دیتا ہے۔“