شعب الایمان — حدیث نمبر 4653
باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
حدیث نمبر: 4653
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِهْرَجَانِيُّ بْنُ السَّقَّاءِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، قَالَ : قَالَ لِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو : " ذَرْ مَا لَسْتَ مِنْهُ فِي شَيْءٍ ، وَلَا تَنْطِقْ فِيمَا لَا يَعْنِيكَ ، وَاخْزِنْ لِسَانَكَ كَمَا تَخْزِنُ دَرَاهِمَكَ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے حمید بن ہلال رحمہ اللہ سے فرمایا: ”جس چیز سے تمہارا کوئی تعلق نہیں اسے چھوڑ دو، جو بات تمہارے کام کی نہیں اس میں زبان نہ کھولو، اور اپنی زبان کو اسی طرح سنبھال کر رکھو جیسے اپنے درہموں کو سنبھال کر رکھتے ہو۔“