شعب الایمان — حدیث نمبر 4645
باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
حدیث نمبر: 4645
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْفَحَّامُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، حَدَّثَنِي آلُ عَبْدِ اللَّهِ : أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ ، أَوْصَى ابْنَهُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ ، فَقَالَ : " أُوصِيكَ بِاتِّقَاءِ اللَّهِ ، وَلْيَسَعْكَ بَيْتُكَ ، وَابْكِ عَلَى خَطِيئَتِكَ ، وَأَمْلِكْ عَلَيْكَ لِسَانَكَ " .ترجمہ
عبدالملک بن عمیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھ سے آلِ عبداللہ نے بیان کیا کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے عبدالرحمن کو وصیت کرتے ہوئے فرمایا: ”میں تمہیں اللہ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں، تمہارا گھر تمہارے لیے کافی ہو، اپنی خطا پر روتے رہو اور اپنی زبان کو اپنے قابو میں رکھو۔“