شعب الایمان — حدیث نمبر 4641
باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْفَحَّامُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ : أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ يَقُولُ : " لَا تَفْتَرِضْ فِيمَا لَا يَعْنِيكَ ، وَاعْتَزِلْ عَدُوَّكَ ، وَاحْتَفِظْ مِنْ خَلِيلِكَ إِلَّا الْأَمِينَ ، فَإِنَّ الْأَمِينَ مِنَ الْقَوْمِ لَا يَعْدِلُهُ شَيْءٌ ، وَلَا تَصْحَبِ الْفَاجِرَ لِيُعَلِّمَكَ مِنْ فُجُورِهِ ، وَلَا تُفْشِ إِلَيْهِ سِرَّكَ ، وَاسْتَشِرْ فِي أَمْرِكَ الَّذِينَ يَخَافُونَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ " .عبیداللہ بن عبداللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہیں یہ بات پہنچی کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ”جو بات تمہارے کام کی نہیں اس میں تکلف سے نہ پڑو، اپنے دشمن سے الگ رہو، اپنے دوستوں میں سے صرف امانت دار کی حفاظت کرو (اسے اپنے ساتھ رکھو)، کیونکہ قوم میں سے امانت دار آدمی کے برابر کوئی چیز نہیں ہو سکتی، اور بدکار کی صحبت اختیار نہ کرو کہ وہ تمہیں اپنی بدکاری سکھا دے، نہ اسے اپنا راز بتاؤ، اور اپنے معاملے میں ان لوگوں سے مشورہ کرو جو اللہ عزوجل سے ڈرتے ہیں۔“