شعب الایمان — حدیث نمبر 4615
باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
حدیث نمبر: 4615
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَامِرًا يَقُولُ : " مَا خَطَبَ خَطِيبٌ فِي الدُّنْيَا ، إِلَّا سَيَعْرِضُ اللَّهُ عَلَيْهِ خُطْبَتَهُ مَا أَرَادَ بِهَا " .ترجمہ
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”دنیا میں جو بھی خطیب خطبہ دیتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے سامنے اس کا خطبہ ضرور پیش فرمائے گا (اور پوچھے گا) کہ اس سے اس کا ارادہ کیا تھا۔“