شعب الایمان — حدیث نمبر 4611
باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
حدیث نمبر: 4611
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَارِمُ بْنُ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : وَحَدَّثَ أَبِي : أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ ، قَالَ : " رَأَيْتُ أَقْوَامًا تُقْرَضُ شِفَاهُهُمْ بِمَقَارِيضَ مِنْ نَارٍ - أَوْ قَالَ - مِنْ حَدِيدٍ ، قَالَ : فَقُلْتُ : مَنْ هَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ ؟ قَالَ : هَؤُلَاءِ خُطَبَاءٌ مِنْ أُمَّتِكَ " .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے اس رات کے بارے میں بیان کیا جس میں آپ ﷺ کو معراج کرائی گئی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے کچھ لوگوں کو دیکھا جن کے ہونٹ آگ کی قینچیوں سے کاٹے جا رہے تھے۔ (یا فرمایا) لوہے کی قینچیوں سے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے پوچھا: اے جبریل! یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے کہا: یہ آپ کی امت کے خطیب (واعظ) ہیں۔“