شعب الایمان — حدیث نمبر 4591
باب: فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ الْمُجَوِّزِ ، وَمُوسَى بْنُ هَارُونَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا بَشَّارُ بْنُ الْحَكَمِ الضَّبِّيُّ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَ أَبَا ذَرٍّ ، فَقَالَ : " يَا أَبَا ذَرٍّ ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى خَصْلَتَيْنِ هُمَا أَخَفُّ عَلَى الظَّهْرِ ، وَأَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ غَيْرِهِمَا ؟ قَالَ : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " عَلَيْكَ بِحُسْنِ الْخُلُقِ ، وَطُولِ الصَّمْتِ ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ ، مَا عَمِلَ الْخَلَائِقُ بِمِثْلِهِمَا " ، وَقَالَ : " الْخَصْلَةُ الْوَاحِدَةُ الصَّالِحَةُ تَكُونُ فِي الرَّجُلِ ، فَيُصْلِحُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ بِهَا عَمَلَهُ كُلَّهُ ، وَطَهُورُ الرَّجُلِ وَصَلَاتُهُ يُكَفِّرُ اللَّهُ بِطَهُورِهِ ذُنُوبَهُ ، وَتَبْقَى صَلَاتُهُ لَهُ نَافِلَةً " .سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابوذر! کیا میں تمہیں ایسی دو خصلتیں نہ بتاؤں جو پیٹھ پر (بوجھ کے اعتبار سے) بہت ہلکی اور میزان میں دوسری چیزوں سے کہیں زیادہ بھاری ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”حسنِ اخلاق اور لمبی خاموشی کو لازم پکڑو۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ﷺ کی جان ہے! مخلوق نے ان دونوں جیسا کوئی عمل نہیں کیا۔“ اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی میں ایک نیک خصلت ہوتی ہے تو اللہ عزوجل اس کی بدولت اس کے سارے عمل سنوار دیتا ہے۔ اور آدمی کا وضو اور اس کی نماز (یوں ہیں کہ) اللہ اس کے وضو سے اس کے گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کی نماز اس کے لیے اضافی نیکی بن کر باقی رہتی ہے۔“
• بشار بن الحكم الضبي، أبوبدر البصري. قال أبو زرعة: منكر الحديث. وقال ابن حبان: منكر الحديث جدًا، يتفرد عن ثابت بأشياء ليس من حديثه كأنه ثابت أخر، لا يكتب حديثه إلا على جهة التعجب. وقال ابن عدي: منكر الحديث عن ثابت وغيره ولا يتابع وأحاديثه إفرادات وأرجوا أنه لا بأس به. راجع "المجروحين" (١/ ١٨١ - ١٨٢)، "اللسان" (٢/ ١٦)، "الميزان" (١/ ٣٠٩)، "الكامل" (٢/ ٤٥٦).