شعب الایمان — حدیث نمبر 4564
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چونتیسویں شاخ: زبان کو غیر ضروری باتوں سے محفوظ رکھنے کا باب۔
الرابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج إليه
حدیث نمبر: 4564
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عُمَرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الزَّاهِدُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى ثَعْلَبٍ قَالَ قَالَ بَعْضُ الْعُقَلَاءِ : إِنَّمَا يَكْذِبُ الْإِنْسَانُ لِيُصَدَّقَ فَلْيَصْدُقْ وَلْيَسْتَرِحْ " .ترجمہ
احمد بن یحییٰ ثعلب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ کسی عقل مند نے کہا: ”انسان جھوٹ اسی لیے بولتا ہے کہ اس کی بات کو سچا مانا جائے، تو (بہتر ہے کہ) وہ سچ ہی بولے اور راحت پائے۔“