شعب الایمان — حدیث نمبر 4536

باب: ایمان کی شاخوں میں سے چونتیسویں شاخ: زبان کو غیر ضروری باتوں سے محفوظ رکھنے کا باب۔

الرابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج إليه

حدیث نمبر: 4536
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ قَالَ قَالَ مُطَرِّفٌ : بَيْنَا أَنَا وَمَذْعُورٍ يَوْمًا إِذْ رَجُلٌ يَقُولُ : هَذَانِ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ قَالَ : فَنَظَرَ إِلَيْهِ مَذْعُورٌ ، فَعَرَفْتُ الْكَرَاهَةَ فِي وَجْهِهِ ، ثُمَّ رَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ " اللَّهُمَّ تَعْلَمُنَا وَلَا يَعْلَمُنَا ، اللَّهُمَّ تَعْلَمُنَا وَلَا يَعْلَمُنَا ، اللَّهُمَّ تَعْلَمُنَا وَلَا يَعْلَمُنَا " - ثَلَاثًا - .
ترجمہ

مطرف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن میں اور مذعور (رحمہ اللہ) ساتھ تھے کہ اتنے میں ایک آدمی نے کہا: ”یہ دونوں جنتی لوگوں میں سے ہیں۔“ مطرف رحمہ اللہ کہتے ہیں: تو مذعور نے اس کی طرف دیکھا اور میں نے ان کے چہرے پر ناگواری محسوس کی، پھر انہوں نے اپنی نگاہ آسمان کی طرف اٹھائی اور تین بار کہا: ”اے اللہ! تو ہمیں جانتا ہے اور یہ ہمیں نہیں جانتا، اے اللہ! تو ہمیں جانتا ہے اور یہ ہمیں نہیں جانتا، اے اللہ! تو ہمیں جانتا ہے اور یہ ہمیں نہیں جانتا۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الرابع والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج اليه / حدیث: 4536
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4878
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 505) . »
«أخرجه الفسوي فى (المعرفة والتاريخ) 2/ 92»