شعب الایمان — حدیث نمبر 4533
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چونتیسویں شاخ: زبان کو غیر ضروری باتوں سے محفوظ رکھنے کا باب۔
الرابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج إليه
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ سَمِعْتُ الْأَوْزَاعِيَّ يَقُولُ " إِذَا أَثْنَى رَجُلٌ عَلَى رَجُلٍ فِي وَجْهِهِ فَلْيَقُلِ اللَّهُمَّ أَنْتَ أَعْلَمُ بِي مِنْ نَفْسِي وَأَنَا أَعْلَمُ بِنَفْسِي مِنَ النَّاسِ اللَّهُمَّ لَا تُؤَاخِذْنِي بِمَا يَقُولُونَ وَاغْفِرْ لِي مَا لَا يَعْلَمُونَ " .امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”جب کوئی شخص کسی کے منہ پر اس کی تعریف کرے تو (جس کی تعریف کی جا رہی ہے) اسے چاہیے کہ یہ دعا کہے: «اللَّهُمَّ أَنْتَ أَعْلَمُ بِي مِنْ نَفْسِي وَأَنَا أَعْلَمُ بِنَفْسِي مِنَ النَّاسِ، اللَّهُمَّ لَا تُؤَاخِذْنِي بِمَا يَقُولُونَ وَاغْفِرْ لِي مَا لَا يَعْلَمُونَ» ”اے اللہ! تو مجھے میری اپنی ذات سے بھی زیادہ جانتا ہے اور میں اپنے آپ کو لوگوں سے زیادہ جانتا ہوں۔ اے اللہ! یہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں اس پر میری گرفت نہ فرما اور جو کچھ (میرے عیب) وہ نہیں جانتے وہ میرے لیے بخش دے۔““