شعب الایمان — حدیث نمبر 4508

باب: ایمان کی شاخوں میں سے چونتیسویں شاخ: زبان کو غیر ضروری باتوں سے محفوظ رکھنے کا باب۔

الرابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج إليه

حدیث نمبر: 4508
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، [ . . . . . . . . . ]عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ الْأَنْصَارِيِّ ثُمَّ الزُّرَقِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ رِفَاعَةَ أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمُصَلَّى فَوَجَدَ النَّاسَ يَتَسَابَقُونَ فَقَالَ " يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ " فَاسْتَجَابُوا لَهُ وَرَفَعُوا إِلَيْهِ أَعْنَاقَهُمْ وَأَبْصَارَهُمْ فَقَالَ " إِنَّ التُّجَّارَ يُبْعَثُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فُجَّارًا إِلَّا مَنِ اتَّقَى اللَّهَ وَبَرَّ وَصَدَقَ " .
ترجمہ

سیدنا رفاعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ عید گاہ کی طرف نکلے تو آپ ﷺ نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ (خرید و فروخت میں) ایک دوسرے سے آگے بڑھ رہے ہیں، چنانچہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے تاجروں کی جماعت!“ تو انہوں نے آپ ﷺ کی پکار پر لبیک کہا اور اپنی گردنیں اور نگاہیں آپ ﷺ کی طرف اٹھا لیں، تب آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ تاجر لوگ قیامت کے دن فاجر بنا کر اٹھائے جائیں گے، سوائے اس کے جس نے اللہ کا تقویٰ اختیار کیا، نیکی کی اور سچ بولا۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الرابع والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج اليه / حدیث: 4508
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4849
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف، ابن ماجة (2146) // ضعيف سنن ابن ماجة (467) ، المشكاة (2799) ، غاية المرام (138) ، ضعيف الجامع الصغير (6405) // (سنن الترمذي 1210) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, مشكوة المصابيح (2799) (سنن الترمذي 1210) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: فيه رجال سقطوا فلم نعرف من هم
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه رجال سقطوا فلم نعرف من هم (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 485) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 1210، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2146، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2538، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 20999، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 2189، والطبراني فى (الكبير) برقم: 4539، 4540، 4541»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1210 | سنن ابن ماجه: 2146

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1210 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´تاجروں کا ذکر اور نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے ان کے نام رکھنے کا بیان۔`
رفاعہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ عید گاہ کی طرف نکلے، آپ نے لوگوں کو خرید و فروخت کرتے دیکھا تو فرمایا: " اے تاجروں کی جماعت! " تو لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات سننے لگے اور انہوں نے آپ کی طرف اپنی گردنیں اور نگاہیں اونچی کر لیں، آپ نے فرمایا: " تاجر لوگ قیامت کے دن گنہگار اٹھائے جائیں گے سوائے اس کے جو اللہ سے ڈرے نیک کام کرے اور سچ بولے۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب البيوع/حدیث: 1210]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(اس کے راوی ’’اسماعیل بن عبید بن رفاعہ‘ لین الحدیث ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1210 سے ماخوذ ہے۔