شعب الایمان — حدیث نمبر 4487
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چونتیسویں شاخ: زبان کو غیر ضروری باتوں سے محفوظ رکھنے کا باب۔
الرابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج إليه
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاكِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَارِثِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ رَبِيعَةَ قَالَ سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ خَرَجَ يَوْمًا فَرَقِيَ عَلَى الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ فَقَالَ مَا بَالُ هَذَا النَّوْحِ فِي الْإِسْلَامِ وَكَانَ مَاتَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَنِيحَ عَلَيْهِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ " إِنَّ كَذِبًا عَلَيَّ لَيْسَ كَكَذِبٍ عَلَى أَحَدٍ ، فَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " . وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ " مَنْ نِيحَ عَلَيْهِ يُعَذَّبُ بِمَا نِيحَ عَلَيْهِ " مَخَرَّجٌ فِي الصَّحِيحَيْنِ مِنْ حَدِيثِ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدٍ وَقَدْ مَضَى الْكَلَامُ فِي النَّوْحِ فِي كِتَابِ السُّنَنِ .علی بن ربیعہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ وہ ایک دن نکلے اور منبر پر چڑھے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، پھر فرمایا: ”اسلام میں یہ نوحہ کیسا؟“ انصار کا ایک آدمی فوت ہوا تھا اور اس پر نوحہ کیا گیا تھا۔ (پھر فرمایا:) ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”مجھ پر جھوٹ بولنا کسی اور پر جھوٹ بولنے کی طرح نہیں ہے، لہٰذا جو شخص جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔““ اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ بھی فرماتے سنا: ”جس پر نوحہ کیا جائے اسے اس نوحے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے جو اس پر کیا گیا۔“
یہ حدیث صحیحین (بخاری و مسلم) میں سعید بن عبید رحمہ اللہ کی حدیث سے مروی ہے، اور نوحے کے بارے میں گفتگو کتاب السنن میں گزر چکی ہے۔
• عبد الرحمن بن محمد الحارثي أبو سعيد ليس بالقوي، تقدم.
• علي بن ربيعة بن نضلة، الوالبي، أبو المغيرة، الكوفي. ثقة. من كبار الثالثة (ع).
تشریح، فوائد و مسائل
آپ ﷺ کی طرف جو بات منسوب ہوگی، وہ دین وشریعت بن جائے گی، لیکن کسی اور کی بات دین وشریعت نہیں بنتی، اس لیے آپ کی طرف منسوب کرنا، اتنا ہلکا اور آسان نہیں ہے، جتنا کسی اور کی طرف بات منسوب کرنا آسان ہے، کسی اور کی طرف بات منسوب کرنے میں اتنا خطرہ اور خوف لاحق نہیں ہوسکتا، جو آپ ﷺ کی طرف کسی بات کے منسوب کرنے کی صورت میں لاحق ہوسکتا ہے اور لاحق ہوناچاہیے۔
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جو شخص کوئی حدیث یہ جانتے ہوئے بیان کرے کہ وہ جھوٹ ہے تو وہ دو جھوٹوں میں سے ایک ہے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 41]
ان روایات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنے کا عذاب مذکور ہے اور حقیقت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولنا تمام جہان کے جھوٹ سے بدتر ہے۔