شعب الایمان — حدیث نمبر 4480

باب: ایمان کی شاخوں میں سے چونتیسویں شاخ: زبان کو غیر ضروری باتوں سے محفوظ رکھنے کا باب۔

الرابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج إليه

حدیث نمبر: 4480
أَخْبَرَنَاهُ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ . . . فَذَكَرَهُ .
ترجمہ

ہمیں علی بن احمد بن عبدان نے خبر دی، انہیں احمد بن عبید نے، انہیں عبید بن شریک نے، انہیں عبدالوہاب نے، انہیں بقیہ نے ... پھر انہوں نے (حدیث) ذکر کی۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الرابع والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج اليه / حدیث: 4480
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح الإسناد (سنن أبي داود 4712) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (111), بقية صرح بالسماع المسلسل عند الآجري في الشريعة (ص 195) وله طريق آخر عند أحمد (4/86) (سنن أبي داود 4712) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ليس بالقوي
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ليس بالقوي (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 461) . »
«أخرجه البخاري فى (الأدب المفرد) رقم 393، والبيهقي فى (السنن الكبرى) 10/ 199، والبيهقي فى (الآداب) رقم 396»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 4712 | مشكوة المصابيح: 111
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبد الوهاب هو ابن عطاء الخفاف.
• بقية هو ابن الوليد، كلاهما متكلم فيه.
• ضبارة (بضم أوله ثم موحدة) ابن عبد الله بن مالك بن أبي السليك الحضرمي، أبو شريح الحمصي. مجهول، من السادسة (بخ د س ق). ذكره ابن حبان في "الثقات" (٨/ ٣٢٥) وقال: يعتبر حديثه من رواية الثقات عنه وذكره ابن عدي في "الكامل" وساق له ستة أحاديث منكرة وفرق تبعًا للبخارى بين ضبارة بن عبد الله بن أبي السليك فقال فيه القرشي وبين ضبارة بن مالك بن أبي السليك فقال فيه الحضرمي، وقال ابن القطان: أخاف أن يكونا واحدا اضطرب بقية فيه ويحتاج من جعلهما واحدا أن يضم إلى كونه قرشيا أن يكون حضرميا مولى أو حلف لأحد القبيلتين وكيفما كان فهو مجهول. راجع "التهذيب" (٤/ ٤٤٢)، "الكامل" (٤/ ١٤٢٢).
• وأبوه هو مالك بن أبي السليك (بالمهملة وأخره كاف، مصغرا). مجهول. من السابعة (بخ د). . سفيان بن أسيد- أو أسد- الحضرمي. صحاب، له حديث واحد (بخ د).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4712 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´کفار اور مشرکین کی اولاد کے انجام کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مومنوں کے بچوں کا کیا حال ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " وہ اپنے ماں باپ کے حکم میں ہوں گے " میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! بغیر کسی عمل کے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا عمل کرتے " میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اور مشرکین کے بچے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اپنے ماں باپ کے حکم میں ہوں گے " میں نے عرض یا بغیر کسی عمل کے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا عمل کرتے " ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4712]
فوائد ومسائل:
بچوں کا کیا انجام ہوگا؟ یہ قابل غور مسئلہ ہے۔
وہ فطرت اسلام پر پیدا ہوتے ہیں، چاہے مسلمان کے گھر پیدا ہوں چاہے کا فر کے۔
(صحيح البخاري، كتاب التفسير، سورة الروم‘ باب (لاتبديل الخلق الله، حديث:٤٧٧٥) كفار اپنے بچوں کو اپنے دین کے مطابق ڈھال کر کافر بنا لیتے ہیں، اس باب کی احادیث٤٧١٤ اور٤٧١٦ سے یہ حقیقت واضح ہے۔
غیر مسلموں اور مشرکوں کے بچے سن تمیز سے پہلے فوت ہو جائیں اور ان کے والدین کا فر ہوں تو دنیا میں ان کا حکم کافروں کا ہو گا، انہیں نہ غسل دیا جائے گا نہ کفن دیا جائے گا، نہ جنازہ پڑھا جائے گا او ر نہ ہی انہیں مسلمانوں کے ساتھ دفن کیا جائے گا، کیونکہ وہ اپنے والدین کے ساتھ ہی کافر ہیں اور آخرت میں ان کا معاملہ اللہ تعالی کے سپرد ہے، صحیح حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے جب مشرکوں کے بچوں کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ؐ نے فرمایا: (الله أعلم بما کانوا عاملین) (صحیح البخاري، القدر، باب الله أعلم بما کانوا عاملین، حدیث: 6597) اللہ تعالی ان بابت زیادہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا عمل کرنے والے تھے؟ ان کے بارے میں صحیح ترین قول یہ ہے کہ اللہ تعالی قیامت کے دن انہیں کوئی حکم دے کر ان کی آزمائش کرے گا اور اگر وہ اللہ تعالی کے حکم کی اطاعت کرلیں گے تو اللہ تعالی انہیں جنت میں داخل کرے گا اور اگر وہ نافرمانی کریں گے تو پھر اللہ تعالی انہیں جہنم رسید کرے گا۔
صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ اہل فترہ (جن کے پاس انبیا کی دعوت نہ پہنچی ہوگی۔
) کا قیامت کے دن امتحان ہو گا۔
اہل فترہ کی بابت سب سے زیادہ صحیح اور راجح قول یہی ہے، جسے شیخ الاسلام ان تیمیہ، امام بن قیم۔
فضیلہ الشیخ محمد بن صالح العثمین اور فضیلہ الشیخ عبدالعزیز عبداللہ بن باز ؒنے بھی اختیار کیا ہے، اسی طرح جو لوگ ان کے حکم میں ہوں گے مثلا مشرکوں کے بچے، ان کا بھی امتحان ہو گا کیو نکہ ارشاد باری تعالی ہے: (وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا) کہ اور جب تک ہم پیغمبر نہ بھجیں ہم عذاب نہیں دیا کرتے۔
(مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو، سنن ابوداود، کتاب الجہاد، حدیث:2521)
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4712 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: مشكوة المصابيح / حدیث: 111 کی شرح از حافظ زبیر علی زئی ✍️
´چھ قسم کے ملعون`
«. . . ‏‏‏‏وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَرَارِيُّ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: «مِنْ آبَائِهِمْ» . فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ بِلَا عَمَلٍ؟ قَالَ: «اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ» . قُلْتُ فذاراري الْمُشْرِكِينَ؟ قَالَ: «مِنْ آبَائِهِمْ» . قُلْتُ: بِلَا عَمَلٍ؟ قَالَ: «اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد . . .»
". . . سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ بیان کرتی ہیں میں نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول! ایمان والوں کے بچوں کا (حکم) کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ان کا حکم ان کے والدین کے ساتھ ہے۔" میں نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول! بغیر عمل کے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اللہ کو خوب علم ہے کہ انہوں نے (بالغ ہو کر) کیا اعمال کرنے تھے۔ " (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں) میں نے عرض کیا، شرک کرنے والوں کے بچوں کا (حکم) کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ان کا حکم ان کے والدین کے ساتھ ہے۔" میں نے (ازراہ تعجب) عرض کیا، بغیر عمل کے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اللہ کو خوب علم ہے کہ انہوں نے (بالغ ہو کر) کیا اعمال کرنے تھے۔ " (ابوداؤد) . . ." [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ: 111]
تخریج:
[سنن ابي داود 4712]
تحقیق الحدیث:
اس روایت کی سند صحیح ہے۔
● بقیۃ بن الولید نے سماع مسلسل کی تصریح کر دی ہے، دیکھیے: [الشريعه الاجري ص 195] اور محمد بن حرب نے ان کی متابعت کر رکھی ہے۔ [سنن ابي داؤد: 4712]
● مسند أحمد [ج6 ص84 ح24545] میں اس کی دوسری سند بھی ہے۔

فقہ الحدیث:
➊ اس حدیث میں بھی مسئلہ تقدیر بیان ہوا ہے۔ نیز دیکھئے: ماہنامہ الحدیث: [36 ص9]
➋ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فرمان "بلاعمل" سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کرام کے نزدیک بھی عمل ایمان میں سے ہے اور اقرار و تصدیق کے ساتھ عمل بھی ضروری ہے۔
➌ کون کہاں جائے گا؟ سب اللہ جانتا ہے۔ ہر چیز اس کے علم میں ہے اور اسے ہی تقدیر کہتے ہیں۔
➍ اگر مسئلہ معلوم نہ ہو تو اہل ذکر (علماء) سے پوچھنا چاہئے۔
درج بالا اقتباس اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 111 سے ماخوذ ہے۔