شعب الایمان — حدیث نمبر 4458
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چونتیسویں شاخ: زبان کو غیر ضروری باتوں سے محفوظ رکھنے کا باب۔
الرابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج إليه
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِصَامٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ وَشُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : أَقْبَلْنَا مَعَ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ مِنَ الْبَصْرَةِ إِلَى الْكُوفَةِ ، فَمَا مِنْ غَدَاةٍ إِلَّا يُنَاشِدُ فِيهَا الشِّعْرَ وَيَذْكُرُ فِيهَا أَيَّامَ الْعَرَبِ وَكَانَ يَقُولُ : " إِنَّ فِي الْمَعَارِيضِ مَنْدُوحَةً عَنِ الْكَذِبِ " .
هَذَا هُوَ الصَّحِيحُ مَوْقُوفًا وَقَدْ رَوَاهُ دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ ابْنِ أَبِي أَوْفَى ، عَنْ عِمْرَانَ مَرْفُوعًا ، وَرُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ ضَعِيفٍ مَرْفُوعًا " . وَقَدْ رَوَى شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ بِإِسْنَادَيْنِ لَهُ مِثْلَ رِوَايَةِ ابْنِ شِهَابٍ الزُّهْرِيُّ فِي الثَّلَاثِ مَوْصُولًا مَرْفُوعًا .مطرف بن عبداللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے ساتھ بصرہ سے کوفہ آئے، تو کوئی صبح ایسی نہ گزرتی جس میں وہ اشعار نہ سنتے سناتے اور ایامِ عرب کا ذکر نہ کرتے، اور وہ فرمایا کرتے تھے: ”بے شک کنائے کی باتوں میں جھوٹ سے بچنے کی کافی گنجائش ہے۔“
موقوف ہونے کی حیثیت سے یہی روایت صحیح ہے۔ اور اسے داود بن زبرقان رحمہ اللہ نے ابن ابی عروبہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے قتادہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے زرارہ بن ابی اوفیٰ رحمہ اللہ سے، انہوں نے عمران رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت کیا ہے، اور ایک اور ضعیف سند سے بھی یہ مرفوعاً مروی ہے۔ اور شہر بن حوشب رحمہ اللہ نے اپنی دو سندوں سے ابن شہاب زہری رحمہ اللہ کی روایت کی مانند، ان تین چیزوں کے بارے میں موصول مرفوع روایت بیان کی ہے۔
• روح هو ابن عبادة.
• ابن أبي عروبة هو سعيد: تقدما.