شعب الایمان — حدیث نمبر 4433
باب: فصل: خواب جو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے اور ایسے فاعل پر واضح دلیل ہے جو نیند میں ہمیں کبھی بشارت اور کبھی کچھ اور دکھاتا ہے۔
فصل في الرؤيا التي هي نعمة من نعم الله تعالى ودلالة واضحة على فاعل في عيننا يرينا ما نراه في منامنا مرة بالبشرى ومرة بغيرها
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ وَاللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا قَالَ : يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي حَلَمْتُ الْبَارِحَةَ أَنَّ رَأْسِي قُطِعَ وَأَنَا أَتْبَعَهُ ، فَزَجَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ : " لَا تُخْبِرْ بِتَلَعُّبِ الشَّيْطَانِ بِكَ فِي الْمَنَامِ "
لَمْ يُذْكَرْ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ فِي إِسْنَادِهِ ابْنَ لَهِيعَةَ .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ ، عَنِ اللَّيْثِ .سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! میں نے گزشتہ رات خواب میں دیکھا کہ میرا سر کاٹ دیا گیا ہے اور میں اس کے پیچھے جا رہا ہوں۔“ تو نبی ﷺ نے اسے ڈانٹ دیا اور فرمایا: ”شیطان کے خواب میں تمہارے ساتھ کھلواڑ کرنے کو بیان نہ کیا کرو۔“
ابو عبداللہ رحمہ اللہ نے اپنی سند میں ابن لہیعہ کا ذکر نہیں کیا۔
امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے صحیح میں قتیبہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے لیث رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔