شعب الایمان — حدیث نمبر 4424
باب: فصل: خواب جو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے اور ایسے فاعل پر واضح دلیل ہے جو نیند میں ہمیں کبھی بشارت اور کبھی کچھ اور دکھاتا ہے۔
فصل في الرؤيا التي هي نعمة من نعم الله تعالى ودلالة واضحة على فاعل في عيننا يرينا ما نراه في منامنا مرة بالبشرى ومرة بغيرها
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ إِمْلَاءً ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ بَالَوَيْهِ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، قَالَ : هَذَا مَا حَدَّثَنَا بِهِ أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " رُؤْيَا الرَّجُلِ الصَّالِحِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ الْمُسَيِّبِ ، وَأَبُو صَالِحٍ وَأَبُو سَلَمَةَ فِي أَصَحِّ الرِّوَايَتَيْنِ عَنْهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ .ہمام بن منبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: یہ وہ احادیث ہیں جو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں بیان کیں، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نیک آدمی کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں محمد بن رافع رحمہ اللہ سے، انہوں نے عبدالرزاق رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔ اور اسی طرح اسے ابن مسیب رحمہ اللہ، ابوصالح رحمہ اللہ اور ابوسلمہ رحمہ اللہ نے (ابوسلمہ کی دو روایتوں میں سے زیادہ صحیح روایت کے مطابق) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔
• أبو القاسم عبيد الله بن إبراهيم بن بالويه المزكلي، ولقب أبيه يرويه. ذكره ابن ماكولا في "الأكمال" (١/ ١٦٥) ولم يذكر فيه جرحا ولا تعديلا.
تشریح، فوائد و مسائل
1۔
اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود خواب کو حسنہ کہا ہے اور نیک لوگوں کے اچھے خوابوں کو نبوت کا چھیالسیواں حصہ قراردیا ہے،یعنی ضروری نہیں کہ ہر خواب مزاج کے اتارچڑھاؤ یا ذاتی رجحانات ہی کا نتیجہ ہو،اگرچہ ایک روایت میں مومن کے ہر خواب کے لیے یہ فضیلت بیان کی گئی ہے۔
(صحیح البخاري، التعبیر، حدیث 6994)
لیکن اس حدیث کے مطابق مومن کے اچھے خوابوں کو یہ مقام حاصل ہوتا ہے کہ وہ نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہوتے ہیں۔
2۔
یہ حقیقت بھی پیش نظر رہنی چاہیے کہ بعض اوقات مومن بھی پراگندہ خوابوں سے دوچار ہو جاتا ہے لیکن ایسا کبھی کبھار ہوتا ہے کیونکہ مومن کے متعلق شیطان کی دخل اندازی بہت کم ہوتی ہے، اچھے خواب کے متعلق نبوت کے چھیالیسواں حصے کی تشریح ہم آئندہ کریں گے۔
بإذن اللہ تعالیٰ۔
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " رسالت اور نبوت کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے، لہٰذا میرے بعد کوئی رسول اور کوئی نبی نہ ہو گا "، انس کہتے ہیں: یہ بات لوگوں پر گراں گزری تو آپ نے فرمایا: " البتہ بشارتیں باقی ہیں "، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! بشارتیں کیا ہیں؟ آپ نے فرمایا: " مسلمان کا خواب اور یہ نبوت کا ایک حصہ ہے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الرؤيا/حدیث: 2272]
وضاحت:
1؎:
نبی اکرمﷺکی بعثت اس امت کے لیے سب سے عظیم بشارت تھی، اللہ رب العالمین نے نبی اکرمﷺ کومبعوث فرما کر جو احسان اس امت پرکیا ہے ایسا احسان کسی دوسری امت پرنہیں کیا، اسے اسلام جیسی نعمت سے سرفرازکیا، رب العالمین اپنے اس احسان کا ذکرکچھ اس طرح فرما رہا ہے ﴿لَقَدْ مَنَّ اللهُ عَلَى الْمُؤمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولاً مِّنْ أَنفُسِهِمْ ...﴾ (آل عمران: 164) آپ کی ذات گرامی اس امت کے لیے سراپا بشارت ہی بشارت تھی، دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعدآپﷺ کے فرمان کے مطابق بشارتوں میں سے اچھے خواب کے علاوہ کوئی دوسری چیز باقی نہ رہ گئی۔
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مومن کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے ۱؎۔" [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 5018]
1۔
صاحب ایمان کی یہ فضیلت ہے۔
کہ اس کے خواب بالعموم سچے ہوتے ہیں۔
مومن کے خواب کو نبوت کا چھیالیسواں حصہ کہنے کی ایک توجیہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ رسول اللہﷺ کا دور نبوت تیئس سال کا ہے اور ان میں پہلے چھ ماہ تک آپ کو محض خواب آیا کرتے تھے۔
جو اس قدر سچے اور حقیقت ہوتے تھے، جیسے رات کے اندھیرے کے بعد صبح صادق کا طلوع ہونا۔
تو یہ چھ ماہ تیئس سال کا چھیالیسواں حصہ ہے۔
تو اسی نسبت سے مومن کے خواب کے متعلق یہ کہا گیا ہے۔
واللہ اعلم۔
2۔
جس شخص کی یہ خواہش ہو کہ اس کے خواب سچے ہوا کریں تو اسے چاہیے کہ اپنے ایمان وعمل کو خالص بنانے میں محنت کرے۔
اور ہمیشہ سچ بولنے کو اپنا معمول بنائے۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " نیک آدمی کا اچھا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 3893]
فوائد و مسائل:
(1)
نبی کا خواب ہمیشہ سچا ہوتا ہے۔
کیونکہ اس پر شیطان کا اثر نہیں ہوتا البتہ بعض اوقات وہ خواب ایسا ہوتا ہے۔
جس کی تعبیر کی ضرورت ہوتی ہے۔
نیک آدمی کو کبھی غلط خواب بھی آتے ہیں کیونکہ وہ معصوم نہیں ہوتا۔
تاہم جتنا زیادہ نیک ہو اتنا زیادہ اس کے خواب سچا ہونے کی اُمید ہوتی ہے۔
(2)
حضرت محمد رسول اللہ ﷺ آخری نبی ﷺ ہیں۔
ان کے بعد کوئی آدمی نبی نہیں ہوسکتا۔
اس لئے خواب کو نبوت کا چھیالیسواں حصہ کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ خواب دیکھنے والا شرف نبوت میں شریک ہوجاتا ہے۔
بلکہ مطلب یہ ہے کہ نبوت کے چھیالیس یا ستر حصے ہیں۔
اور ان میں سے ایک حصہ اچھے خواب بھی ہیں۔
اگرچہ نبوت اب باقی نہیں رہی مگر اس کا یہ حصہ قیامت تک باقی ہے۔
اس کی ایک توجیہہ یہ بیان کی جاتی ہے۔
کہ رسول اللہ ﷺ کا دور نبوت تیئس سال کا ہے۔
اور ان میں پہلے چھ ماہ تک آپﷺ کو محض خواب آیا کرتے تھے۔
جو اس قدر سچے اور حقیقت پر مبنی ہوتے تھے جیسے رات کے اندھیرے کے بعد صبح صادق کاطلوع ہونا چونکہ یہ چھ ماہ تیئس سال کا چھیا لیسواں حصہ ہے اس نسبت سے مومن کے خواب کے متعلق یہ کہا گیا ہے۔
واللہ اعلم۔
اولیاء اللہ کے بارے میں آیت ﴿لَھُمُ البُشریٰ في الحیوةِ الدُّنیا﴾ میں ان ہی مبشرات کا ذکر ہے۔
جس دن سے خدمت قرآن مجید وبخاری شریف کا کام شروع کیا ہے بہت سے مبشرات اللہ نے خواب میں دکھلائے ہیں۔
1۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مذکورہ حدیث مرض وفات میں بیان فرمائی، چنانچہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مرض وفات میں پردہ اٹھایا جبکہ آپ نے بیماری کی وجہ سے اپنا سر باندھ رکھا تھا اور لوگ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اقتدا میں نماز ادا کر رہے تھے، آپ نےفرمایا: ’’لوگو! مبشرات نبوت سے اب صرف اچھے خواب باقی رہ گئے ہیں جنھیں ایک مسلمان دیکھتا ہے۔
‘‘ (صحیح مسلم، الصلاة، حدیث: 1074(479)
اس کا قطعاً مطلب یہ نہیں کہ جسے اچھا خواب آئے اسے نبوت کا کچھ حصہ مل جاتا ہے کیونکہ اس حدیث میں خواب کے معاملے کو نبوت سے تشبیہ دی گئی ہے۔
اگر کوئی شخص أشھد ان لا إلٰه إلا اللہ بآواز بلند کہتا ہے تو اسے مؤذن نہیں کہا جاتا، حالانکہ یہ کلمہ اذان کا جز ہے۔
2۔
حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے مہلب کے حوالے سے لکھا ہے کہ اچھے خواب کو مبشرات سے تعبیر کرنا اغلبیت کی وجہ سے ہے کیونکہ کچھ خواب سچے ہوتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ مومن کو اس لیے دکھاتا ہے کہ وہ مستقبل میں پیش آنے والے حادثے کے لیے خود کو تیار کر کے، یعنی مبشرات کے بجائے منذرات سے ہوتا ہے۔
(فتح الباري: 470/12)
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز فجر سے (سلام پھیر کر) پلٹتے تو پوچھتے: " کیا تم میں سے کسی نے آج رات کوئی خواب دیکھا ہے؟ اور فرماتے: میرے بعد نیک خواب کے سوا نبوت کا کوئی حصہ باقی نہیں رہے گا ۱؎۔" [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 5017]
قرآن وحدیث سے ثابت ہے کہ خواب ایک حقیقت واقعہ ہے۔
یہ سچے اور جھوٹے دونوں طرح کے ہوتے ہیں۔
سچے خواب اللہ عزوجل کی جانب سے اور جھوٹے شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں۔
بلکہ انبیاء رسلﷺ کا تو خاصہ ہے۔
کہ ان کے خواب بالکل سچے اور وحی کی ایک قسم کے ہوتے ہیں۔
اور رسول اللہﷺ کی ابتدائے نبوت خواب ہی سے حاصل ہوئی تھی۔
اور عام مسلمانوں کے خواب جو وہ صحت واعتدال کی کیفیت میں دیکھے وہ بھی بالعموم سچے ہوتے ہیں۔
اور انہی کو نبوت کا چھیالیسواں حصہ قرار دیا گیا ہے۔
البتہ ان کی تعبیر کا معاملہ خفا میں ہوتا ہے۔
کبھی تو کوئی صاحب علم اس کی حقیقت کو سمجھ لیتا ہے۔
اور کبھی اس کی تہ تک پہنچنے میں ناکام رہتا ہے۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مومن کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 3894]
فوائد و مسائل:
''مومن''کےلفظ سے ظاہر ہوتا ہے۔
کہ کافر کا خواب سچا بھی ہو تو وہ اللہ کی طرف سے عزت افزائی کا باعث نہیں بلکہ وہ ایسے ہی ہے جیسے کافر کو دنیا میں دوسری نعمتیں اورحکومت وغیرہ دے کر آزمایا جاتا ہے۔
«. . . ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "الرؤيا الحسنة من الرجل الصالح جزء من ستة واربعين جزءا من النبوة . . .»
". . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "نیک آ دمی کا اچھا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے . . ." [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 618]
[وأخرجه البخاري 6983، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ نبوت کے بہت سے حصے ہیں مثلاً وحی، جبریل علیہ السلام کا آنا، براہ راست کلام، پردے کے پیچھے سے کلام، الہام، کشف، فرشتے کا انسانی صورت میں وحی لانا، غیب کی خبریں اور سچے خواب وغیرہ۔ ان میں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لانے کے بعد اب نبوت کی تمام قسمیں، حصے اور اجزاء ہمیشہ کے لئے ختم اور منقطع ہیں سوائے سچے خوابوں کے جنہیں نیک آدمی کبھی کبھار دیکھتا ہے۔ اس کا یہ مطلب قطعاً نہیں کہ جو شخص سچے خواب دیکھتا ہے وہ نبی یا رسول ہے بلکہ نبوت اور رسالت کا دروازہ قیامت تک ہمیشہ کے لئے بند کر دیا گیا ہے لہٰذا اب نہ کوئی نبی پیدا ہوگا اور نہ رسول پیدا ہوگا۔
➋ بہت سے اہل بدعت کے مذاہب کا دارومدار جھوٹے، خود ساختہ اور شیطانی خوابوں پر ہے جن کے ذریعے سے وہ قرآن و حدیث اور اجماع کو رد کر دیتے ہیں۔
➌ یہ ضروری نہیں کہ خواب من و عن پورا ہو بلکہ اس کی تعبیر ممکن ہے اور خواب میں رموز و اشارات اور مجاز وغیرہ ہو سکتا ہے۔
➍ مشہور ثقہ امام قاضی ابوجعفر احمد بن اسحاق بن بہلول بن حسان بن سنان التنوخی البغدادی رحمہ اللہ (متوفي 318ھ) نے کہا: "میں عراقیوں کے مذہب پر تھا تو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا، آپ نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے دیکھا کہ آپ پہلی تکبیر میں اور جب رکوع کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع الیدین کرتے تھے۔" [سنن الدار قطني 1/292 ح1112، وسنده صحيح]
ظاہر ہے کہ حنفی حضرات اس سچے اور نیک آدمی کے خواب کو صحیح نہیں مانتے لہٰذا ثابت ہوا کہ صحابہ کرام کے بعد کسی امتی کا خواب حجت نہیں ہے اگرچہ وہ یہ دعویٰ کرے کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے۔
➎ نیز دیکھئے: [ح127، 375، 512]