شعب الایمان — حدیث نمبر 4411
باب: فصل: نیند جو دنیا میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، اور اس کے آداب کے بارے میں جو وارد ہوا۔
فصل في النوم الذي هو نعمة من نعم الله تعالى في دار الدنيا وما جاء من آدابه
حدیث نمبر: 4411
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَحْشِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ : كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَمُرُّ عَلَيْنَا عِنْدَ نِصْفِ النَّهَارِ أَوْ قُبَيْلَهُ فَيَقُولُ : " قُومُوا فَقِيلُوا فَمَا بَقِيَ فَهُوَ لِلشَّيْطَانِ " .ترجمہ
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ دوپہر کے وقت یا اس سے کچھ پہلے ہمارے پاس سے گزرتے تو فرماتے: ”اٹھو اور قیلولہ کر لو، کیونکہ جو وقت باقی رہ جائے وہ شیطان کا ہے۔“