شعب الایمان — حدیث نمبر 4409
باب: فصل: نیند جو دنیا میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، اور اس کے آداب کے بارے میں جو وارد ہوا۔
فصل في النوم الذي هو نعمة من نعم الله تعالى في دار الدنيا وما جاء من آدابه
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلُوسَا بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ نَصْرٍ الْأَسَدَابَاذِي بِهَا ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ حَمْدَانَ بْنِ مَالِكٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَسَدِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ - وَهُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ - حَدَّثَنَا حَيْوَةُ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ زِيَادٍ الْيَحْصِبِيُّ ، أَنَّ أَبَا فِرَاسٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يَقُولُ " النَّوْمُ ثَلَاثَةٌ : فَنَوْمٌ خَرَقٌ وَنَوْمٌ خَلَقٌ ، وَنَوْمٌ حُمْقٌ ، فَأَمَّا نَوْمُ خَرَقٍ : فَنَوْمَةُ الضُّحَى تُقْضِي النَّاسُ حَوَائِجَهُمْ وَهُوَ نَائِمٌ ، وَأَمَّا نَوْمُ خَلَقٍ فَنَوْمَةُ الْقَائِلَةِ نِصْفَ النَّهَارِ ، وَأَمَّا نَوْمَةُ حُمْقٍ : نَوْمَةٌ حِينَ يَحْضُرُ الصَّلَاةُ " .ابوفراس رحمہ اللہ، جو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام تھے، بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کو فرماتے سنا: ”نیند تین طرح کی ہوتی ہے: ایک نیند خَرَق (بے وقوفی) کی، ایک خَلَق (مناسب و شائستہ) کی، اور ایک حُمق (نادانی) کی۔ خَرَق کی نیند چاشت کے وقت کی نیند ہے کہ لوگ اپنی ضرورتیں پوری کر رہے ہوتے ہیں اور آدمی سویا ہوا ہوتا ہے؛ خَلَق کی نیند دوپہر کے وقت قیلولہ کی نیند ہے؛ اور حُمق کی نیند وہ ہے جو نماز کے وقت آ جانے پر لی جائے۔“
• عمرو بن زياد اليحصبي. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٥/ ١٧٥) وراجع "التاريخ الكبير" (٣/ ٢/ ٣٣٢) و"الجرح والتعديل" (٦/ ٢٣٣).
• أبو فراس هو يزيد بن رباح السهمي، مر.