شعب الایمان — حدیث نمبر 440
باب: محبت کے معانی۔
معاني المحبة
حدیث نمبر: 440
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَاذَانَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ يُوسُفَ بْنَ الْحُسَيْنِ يَقُولُ : سَمِعْتُ ذَا النُّونِ يَقُولُ : كُنْتُ فِي الطَّوَافِ فَرَأَيْتُ وَلْهَانَ الْمَجْنُونَ وَهُوَ يَقُولُ : " حُبُّكَ قَتَلَنِي ، وَشَوْقُكَ أَتْلَفَنِي ، وَالِاتِّصَالُ بِكَ أَسْقَمَنِي ، فَبَعِدَتْ قُلُوبٌ تُحِبُّ غَيْرَكَ ، وَثَكِلَتْ خَوَاطِرُ أَنِسَتْ بِسِوَاكَ " .ترجمہ
ذوالنون رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں طواف میں تھا تو میں نے ولہان مجنون کو دیکھا، وہ کہہ رہا تھا: ”تیری محبت نے مجھے مار ڈالا، تیرے شوق نے مجھے ہلاک کر دیا، اور تجھ سے وصال کی تمنا نے مجھے بیمار کر دیا۔ پس وہ دل رحمت سے دور ہوں جو تیرے سوا کسی اور سے محبت کرتے ہیں، اور وہ خیالات و دل برباد ہوں جو تیرے سوا کسی سے مانوس ہوتے ہیں۔“