شعب الایمان — حدیث نمبر 4398
باب: فصل: نیند جو دنیا میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، اور اس کے آداب کے بارے میں جو وارد ہوا۔
فصل في النوم الذي هو نعمة من نعم الله تعالى في دار الدنيا وما جاء من آدابه
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ وَأَبُو بَكْرِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْفَارِسِيَّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنِ مَطَرٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيَّ ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ بَاتَ فَوْقَ إِجَارٍ لَيْسَ مَا يَدْفَعُ الْقَدَمَ ، فَوَقَعَ فَمَاتَ ، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ ، وَمَنْ رَكِبَ الْبَحْرَ عِنْدَ ارْتِجَاجِهِ فَهَلَكَ ، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْهُ الذِّمَّةُ " .
وَرَوَاهُ هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ كَمَا .سیدنا زہیر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے ایسی چھت پر رات گزاری جس پر کوئی ایسی روک نہ ہو جو قدم کو (گرنے سے) روکے، پھر وہ گر کر مر گیا تو اس سے (اللہ کی) ذمہ داری بری ہو گئی، اور جو شخص سمندر کے طوفانی اور تلاطم خیز ہونے کے وقت اس میں سوار ہوا اور ہلاک ہو گیا تو اس سے (اللہ کی) ذمہ داری بری ہو گئی۔“
اور اسے ہشام دستوائی رحمہ اللہ نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے۔
• يحيى بن يحيى هو ابن بكر بن عبد الرحمن التميمي أبو زكريا النيسابوري ثقة، تقدم.