حدیث نمبر: 433
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : سَمِعْتُ جَامِعَ بْنَ أَحْمَدَ الْخَزَّافَ قَالَ : سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ مُعَاذٍ الرَّازِيَّ ، يَقُولُ : " الْعَارِفُونَ رَجُلَانِ : رَجُلٌ مَسْرُورٌ بِأَنَّهُ عَبْدُهُ ، وَرَجُلٌ مَسْرُورٌ بِأَنَّهُ عَرَفَهُ ، فَالْأَوَّلُ يَفْرَحُ بِاللَّهِ مِنْ نَفْسِهِ لِنَفْسِهِ ، وَالْآخَرُ يَفْرَحُ بِاللَّهِ لِلَّهِ " وَقَالَ : " هَذَا سُرُورُ الْخَبَرِ فَكَيْفَ سُرُورُ النَّظَرِ " .
ترجمہ

یحییٰ بن معاذ رازی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عارفین دو طرح کے ہیں: ایک وہ جو اس بات پر خوش ہے کہ وہ اللہ کا بندہ ہے، اور دوسرا وہ جو اس بات پر خوش ہے کہ اس نے اللہ کو پہچان لیا ہے۔ پہلا شخص اللہ کے سبب اپنے آپ سے اپنے ہی لیے خوش ہوتا ہے، اور دوسرا اللہ کے سبب اللہ ہی کے لیے خوش ہوتا ہے۔“ اور فرمایا: ”یہ تو خبر (سن کر حاصل ہونے والی) کی خوشی ہے، تو دیدار کی خوشی کیسی ہوگی!“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / العاشر من شعب الايمان ، وهو باب في محبة الله عز وجل / حدیث: 433
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 435