شعب الایمان — حدیث نمبر 4290
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔
الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، قَالَ : قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ فَلَقِيتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ فَقَالَ " مِمَّنْ أَنْتَ ؟ " قُلْتُ : ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : " مَنْ عَبْدُ اللَّهِ ؟ " قُلْتُ : ابْنُ قَيْسٍ قَالَ : " مَرْحَبًا يَا ابْنَ أَخِي " قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لِيَعُدُّ عَلَى عَبْدِهِ نِعَمَهُ حَتَّى يَعُدُّ عَلَيْهِ فِيمَا يَعُدُّ يَقُولُ : سَأَلَتَنِي فُلَانَةً أَنْ أُزَوِّجَكَهَا بِاسْمِهَا فَزَوَّجْتُكَهَا " .
هَذَا مَوْقُوفٌ " وَقَدْ رُوِيَ مَرْفُوعًا كَمَا :ابو بردہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں مدینہ آیا تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی، انہوں نے پوچھا: ”تم کس خاندان سے ہو؟“ میں نے کہا: ”عبداللہ کا بیٹا ہوں۔“ انہوں نے پوچھا: ”عبداللہ کون؟“ میں نے کہا: ”ابن قیس۔“ انہوں نے فرمایا: ”خوش آمدید، اے بھتیجے!“ پھر فرمایا: ”بلاشبہ اللہ عزوجل قیامت کے دن اپنے بندے کو اس کی نعمتیں گنواتا ہے، یہاں تک کہ گنواتے گنواتے یہ بھی فرماتا ہے: فلاں عورت نے نام لے کر مجھ سے سوال کیا تھا کہ میں اس کا نکاح تجھ سے کر دوں، تو میں نے اس کا نکاح تجھ سے کر دیا۔“
یہ موقوف ہے، اور یہ مرفوع بھی روایت کی گئی ہے، جیسا کہ:
• أحمد بن خالد هو الوهبي الكندي.