شعب الایمان — حدیث نمبر 4249
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔
الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ الْجُشَمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : رَآنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيَّ أَطْمَارٌ فَقَالَ " هَلْ لَكَ مِنْ مَالٍ ؟ . " قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : " مِنْ أَيِّ مَالٍ ؟ قَالَ : قُلْتُ قَدْ آتَانِي اللَّهُ مِنَ الشَّاءِ وَالْإِبِلِ قَالَ : " فَلْيُرَ نِعْمَةُ اللَّهِ وَكَرَامَتُهُ عَلَيْكَ " .ابو الاحوص جشمی رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا مالک بن نضلہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے مجھے اس حال میں دیکھا کہ میں نے پرانے بوسیدہ کپڑے پہن رکھے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس مال ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کس قسم کا مال ہے؟“ میں نے کہا: اللہ نے مجھے بکریاں اور اونٹ عطا کیے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو پھر اللہ کی نعمت اور اس کی عنایت تم پر نظر آنی چاہیے۔“