شعب الایمان — حدیث نمبر 4243
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔
الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها
حدیث نمبر: 4243
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرٍ الْخَلَدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، حَدَّثَنَا مُهَنَّا بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرُونَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ وَشُرَيْحُ بْنُ عُبَيْدٍ الْحَضْرَمِيَّانِ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : إِنِّي وَالْإِنْسُ وَالْجِنُّ فِي نَبَأٍ عَظِيمٍ أَخْلُقُ وَيُعْبَدُ غَيْرِي وَأَرْزُقُ وَيُشْكَرُ غَيْرِي "ترجمہ
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عز و جل فرماتا ہے: میرا اور انسانوں اور جنوں کا معاملہ بڑا عجیب ہے؛ میں پیدا کرتا ہوں اور عبادت میرے سوا کسی اور کی کی جاتی ہے، میں رزق دیتا ہوں اور شکر میرے سوا کسی اور کا ادا کیا جاتا ہے۔“