شعب الایمان — حدیث نمبر 4222
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔
الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْفَارِسِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ فَارِسٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا جَهْمُ بْنُ أَوْسٍ ، سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي مَرْيَمَ وَمَرَّ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رُسْتُمٍ فِي مَوْكِبِهِ فَقَالَ لِابْنِ أَبِي مَرْيَمَ إِنِّي لَيَسُرُّنِي مُجَالَسَتُكَ وَحَدِيثُكَ . فَلَمَّا مَضَى قَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَا تَغْبِطَنَّ فَاجِرًا بِنِعْمَةٍ إِنَّ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ قَاتِلًا لَا يَمُوتُ "
فَبَلَغَ ذَلِكَ وَهْبَ بْنَ مُنَبِّهٍ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ أَبَا دَاوُدَ الْأَعْوَرَ مَا قَاتِلٌ لَا يَمُوتُ ؟ قَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ : " النَّارُ " .عبداللہ بن ابی مریم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن رستم اپنے جلوس میں ان کے پاس سے گزرے تو ابن ابی مریم سے کہنے لگے: ”مجھے آپ کی ہم نشینی اور آپ کی باتیں بہت اچھی لگتی ہیں۔“ جب وہ چلے گئے تو ابن ابی مریم رحمہ اللہ نے کہا: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کسی فاجر پر اس کی کسی نعمت کی وجہ سے رشک نہ کرو، کیونکہ اللہ کے ہاں اس کے لیے ایک ایسا قاتل مقرر ہے جسے موت نہیں آتی۔“
یہ بات وہب بن منبہ رحمہ اللہ تک پہنچی تو انہوں نے ابو داود اعور کو ان کے پاس بھیجا (کہ پوچھو) ”وہ کون سا قاتل ہے جسے موت نہیں آتی؟“ ابن ابی مریم رحمہ اللہ نے جواب دیا: ”آگ۔“
• جهم بن أوس المدني. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٦/ ١٥١) ولم يذكر له جرحا ولا تعديلا. وانظر "التاربخ الكبير" (١/ ٢/ ٢٣٢) و"الجرح والتعديل" (٢/ ٥٢٢).