شعب الایمان — حدیث نمبر 4214
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔
الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها
حدیث نمبر: 4214
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْحُرْفِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ : يُرْوَى ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ هَمْدَانَ : " إِنَّ النِّعْمَةَ مَوْصُولَةٌ بِالشُّكْرِ ، وَالشُّكْرُ مُتَعَلِّقٌ بِالْمَزِيدِ ، وَهُمَا مَقْرُونَانِ فِي قَرْنٍ وَلَنْ يَنْقَطِعَ الْمَزِيدُ مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ حَتَّى يَنْقَطِعَ الشُّكْرُ مِنَ الْعَبْدِ " .ترجمہ
محمد بن ادریس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے قبیلہ ہمدان کے ایک آدمی سے فرمایا: ”بلاشبہ نعمت شکر کے ساتھ جڑی ہوئی ہے اور شکر اضافے سے وابستہ ہے، اور یہ دونوں ایک ہی رسی میں بندھے ہوئے ہیں، اور اللہ عزوجل کی طرف سے اضافہ اس وقت تک منقطع نہیں ہوتا جب تک بندے کی طرف سے شکر منقطع نہ ہو جائے۔“