شعب الایمان — حدیث نمبر 4198
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔
الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عِصْمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّكُونِيِّ قَالَ : جَاءَ بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ ، إِلَى أَبِي تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيِّ فَقَالَ لَهُ : كَيْفَ أَصْبَحْتَ ؟ قَالَ : " أَصْبَحْتُ بَيْنَ نِعْمَتَيْنِ أَمِيلُ بَيْنَهُمَا لَا أَدْرِي أَيَّتَهُمَا أَفْضَلُ مَا سَتَرَهُ اللَّهُ عَلَيَّ فَلَا أَخَافُ أَنْ يَرْمِينِي بِهِ أَحَدٌ ، وَمَوَدَّةٌ رَزَقَنِي مِنَ النَّاسِ بِعِزَّةِ رَبِّي مَا بَلَغَهُ عَمَلِي " .عصمہ بن عبدالرحمن سکونی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ بکر بن عبداللہ مزنی رحمہ اللہ، ابوتمیمہ ہجیمی رحمہ اللہ کے پاس آئے اور ان سے پوچھا: ”آپ نے صبح کیسے کی؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے اس حال میں صبح کی کہ دو نعمتوں کے درمیان ہوں، ان کے درمیان متردد ہوں اور نہیں جانتا کہ ان میں سے کون سی افضل ہے: ایک وہ (گناہ) جس پر اللہ نے پردہ ڈال رکھا ہے، چنانچہ مجھے اس بات کا اندیشہ نہیں کہ کوئی مجھ پر اس کا الزام لگائے گا؛ اور دوسری لوگوں کی وہ محبت جو میرے رب نے اپنی عزت کے صدقے مجھے عطا فرمائی ہے، حالانکہ میرا عمل اس (مقام) کو نہیں پہنچتا۔“
• عصمة بن عبد الرحمن السكوني، لم نظفر له بترجمة.