شعب الایمان — حدیث نمبر 4196
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔
الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْحُرْفِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنِ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنَا عِصْمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ نَشِيطٍ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ لَحَقَ حَمَّالًا عَلَيْهِ حَمْلُهُ وَهُوَ يَقُولُ : الْحَمْدُ لِلَّهِ أَسْتَغْفَرُ اللَّهَ قَالَ : فَانْتَظَرْتُهُ حَتَّى وَضَعَ مَا عَلَى ظَهْرِهِ ، وَقُلْتُ لَهُ : " أَمَّا تُحْسِنُ غَيْرَ هَذَا ؟ قَالَ : بَلَى أُحْسِنُ خَيْرًا كَثِيرًا أَقْرَأُ كِتَابَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ غَيْرَ أَنَّ الْعَبْدَ بَيْنَ نِعْمَةِ وَذَنْبٍ ، فَأَحْمَدُ اللَّهَ عَلَى نَعْمَائِهِ السَّابِغَةِ ، وَأَسْتَغْفِرُهُ لِذُنُوبِي فَقُلْتُ : " الْحَمَّالُ فِيهَا أَفْقَهُ مِنْ بَكْرٍ " .امام بکر بن عبداللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ ایک مزدور سے جا ملے جس پر اس کا بوجھ لدا ہوا تھا اور وہ کہہ رہا تھا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ» ”اللہ کا شکر ہے، میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں۔“ وہ کہتے ہیں: میں نے انتظار کیا یہاں تک کہ اس نے اپنی پیٹھ سے بوجھ اتار دیا، پھر میں نے اس سے کہا: ”کیا تمہیں اس کے سوا کچھ نہیں آتا؟“ اس نے کہا: ”کیوں نہیں، میں بہت سی بھلائی کی باتیں جانتا ہوں، میں اللہ عزوجل کی کتاب پڑھتا ہوں، لیکن بندہ نعمت اور گناہ کے درمیان ہوتا ہے، تو میں اللہ کی بھرپور نعمتوں پر اس کی حمد کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کی اس سے بخشش مانگتا ہوں۔“ تو میں نے (دل میں) کہا: ”اس معاملے میں یہ مزدور بکر سے زیادہ سمجھ دار ہے۔“