شعب الایمان — حدیث نمبر 4187

باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔

الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها

حدیث نمبر: 4187
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدُ جُنَاحِ بْنِ نَذِيرٍ الْقَاضِي بِالْكُوفَةِ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرِ بْنِ دُحَيْمٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ ، حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ الْبُورَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لِلشَّيْطَانِ لِمَّةٌ وَلِلْمَلَكِ لِمَّةٌ يَا ابْنَ آدَمَ ، فَأَمَّا لِمَّةُ الشَّيْطَانِ فَإِيعَادٍ بِالشَّرِّ ، وَتَكْذِيبٌ بِالْحَقِّ ، وَأَمَّا لِمَّةُ الْمَلَكِ فَإِيعَادٍ بِالْخَيْرِ ، وَتَصْدِيقٍ بِالْحَقِّ ، فَمَنْ رَأَى مِنْكُمْ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَلْيَحْمَدِ اللَّهَ . " وَتَلَا هَذِهِ الْآيَةَ : ( الشَّيْطَانُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَأْمُرُكُمْ بِالْفَحْشَاءِ ) الْآيَةَ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابن آدم! شیطان کا بھی ایک وسوسہ (دل پر اثر ڈالنے کا موقع) ہوتا ہے اور فرشتے کا بھی ایک الہام ہوتا ہے۔ شیطان کا وسوسہ تو برائی کا وعدہ (دھمکی) دینا اور حق کو جھٹلانا ہے، اور فرشتے کا الہام بھلائی کا وعدہ کرنا اور حق کی تصدیق کرنا ہے۔ پس تم میں سے جو شخص اس (فرشتے کے الہام) میں سے کچھ پائے تو اسے چاہیے کہ اللہ کی حمد کرے۔“ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿الشَّيْطَانُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَأْمُرُكُمْ بِالْفَحْشَاءِ﴾ (آیت کے آخر تک)۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها / حدیث: 4187
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4506
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف، المشكاة (74) // ضعيف الجامع الصغير (1963) // (سنن الترمذي 2988) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, عطاء اختلط: والراوي عنه سمع منه بعد اختلاطه,وانظر المعجم الكبير للطبراني (8532) وتفسير طبري (5/ 574) وسنده حسن موقوف,انوار الصحيفة ص 276 (سنن الترمذي 2988) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 284) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 2988، والبزار فى (مسنده) برقم: 2027، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 997، والنسائي فى (السنن الكبرى) برقم: 11303»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2988 | مشكوة المصابيح: 74
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو الأحوص هو سلام بن سليم الحنفي، الكوفي، ثقة.
• عطاء بن السائب، صدوق اختلط.
• مرة هو ابن شراحبيل الهمداني- ثقة، تقدموا.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2988 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ البقرہ سے بعض آیات کی تفسیر۔`
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " آدمی پر شیطان کا اثر (وسوسہ) ہوتا ہے اور فرشتے کا بھی اثر (الہام) ہوتا ہے۔ شیطان کا اثر یہ ہے کہ انسان سے برائی کا وعدہ کرتا ہے، اور حق کو جھٹلاتا ہے۔ اور فرشتے کا اثر یہ ہے کہ وہ خیر کا وعدہ کرتا ہے، اور حق کی تصدیق کرتا ہے۔ تو جو شخص یہ پائے ۱؎ اس پر اللہ کا شکر ادا کرے۔ اور جو دوسرا اثر پائے یعنی شیطان کا تو شیطان سے اللہ کی پناہ حاصل کرے۔ پھر آپ نے آیت «الشيطان يعدكم الفقر ويأمركم بالفحشاء» ۲؎ پڑھی۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 2988]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی اس کے دل میں نیکی بھلائی کے جذبات جاگیں تو سمجھے کہ یہ اللہ کی طرف سے ہیں۔

2؎:
شیطان تمہیں فقیری سے ڈراتا ہے اور بے حیائی کا حکم دیتا ہے (البقرۃ: 268)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2988 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: مشكوة المصابيح / حدیث: 74 کی شرح از حافظ زبیر علی زئی ✍️
´شیطان اور فرشتے کا انسان پر تصرف`
«. . . وَعَن بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ لِلشَّيْطَانَ لَمَّةً بِابْنِ -[28]- آدَمَ وَلِلْمَلَكِ لَمَّةً فَأَمَّا لَمَّةُ الشَّيْطَانَ فَإِيعَادٌ بِالشَّرِّ وَتَكْذِيبٌ بِالْحَقِّ وَأَمَّا لَمَّةُ الْمَلَكِ فَإِيعَادٌ بِالْخَيْرِ وَتَصْدِيقٌ بِالْحَقِّ فَمَنْ وَجَدَ ذَلِكَ فَلْيَعْلَمْ أَنَّهُ من الله فليحمد اللَّهَ وَمَنْ وَجَدَ الْأُخْرَى فَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ثُمَّ قَرَأَ (الشَّيْطَانُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ ويأمركم بالفحشاء) ‏‏‏‏الْآيَة) ‏‏‏‏أخرجه التِّرْمِذِيّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيث حسن غَرِيب ‏‏‏‏ . . .»
". . . سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "شیطان کا انسان پر تصرف ہے اور فرشتے کا بھی انسان پر تصرف حاصل ہے۔ شیطان کا تصرف تو یہ ہے کہ وہ انسان کو برائی کا وعدہ دیتا اور حق کے جھٹلانے پر آمادہ کراتا ہے اور فرشتے کا تصرف یہ ہے کہ وہ نیکی کا وعدہ کرتا اور حق کی تصدیق کراتا ہے۔ پس جو اس پر جو اس بات کو اپنے دل میں پائے تو اسے یہ جان لینا چاہئے کہ یہ اللہ کی جانب سے ہے اور اس پر اللہ کی تعریف کرے اور جو دوسری بات پائے یعنی برے وسوسہ کا دل میں پیدا ہونا۔ تو اس کو شیطان کی طرف سے کہنا چاہئے اور اس شیطان سے اللہ کی پناہ مانگے۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت کریمہ تلاوت فرمائی کہ «الشيطان يعدكم الفقر ويأمركم بالفحشاء» شیطان تم کو محتاجی کا وعدہ دیتا اور گناہ کی باتوں کا حکم دیتا ہے۔" اس کو ترمذی نے روایت کیا ہے اور اس کو غریب کہا ہے۔ . . ." [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ: 74]
تخریج:
[سنن ترمذي 2988]

تحقیق الحدیث:
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔
اسے ترمذی [2988] کے علاوہ نسائی [الكبريٰ: 11051] اور ابن حبان [الاحسان: 993 دوسرا نسخه: 997] نے بھی روایت کیا ہے۔
اس روایت کے بنیادی راوی عطاء بن السائب آخری عمر میں حافظے کی خرابی کی وجہ سے اختلاط کا شکار ہو گئے تھے۔ دیکھئے: [نهاية الاغتباط بمن رمي من الرواة بالاختلاط 71] اور الکواکب النیرات [ص319]
◈ ابوحاتم الرازی نے کہا: «اختلط بأخرة»
"وہ (عطاء بن السائب) آخر میں اختلاط کا شکار ہو گئے تھے۔" [علل الحديث 2؍242 ح2220]
عطاء بن السائب کے اختلاط سے پہلے درج ذیل راویوں نے ان سے روایت سنی ہے۔
① شعبہ
② سفیان الثوری
③ حماد بن زید
④ حماد بن سلمہ عند الجمہور
⑤ ہشام الدستوائی عند ابی داود
⑥ سفیان بن عیینہ
⑦ ایوب السختیانی
⑧ زہیر
⑨ زائدہ بن قدامہ
⑩ اعمش۔
دیکھئے: الکواکب النیرات مع الشرح [ص319 تا 335]
روایت مذکورہ کے راوی ابوالاحوص سلام بن سلیم کا عطاء بن السائب سے سماع قبل از اختلاط ثابت نہیں ہے۔
تنبیہ
①: سنن الترمذی کے قدیم قلمی نسخے میں «هٰذا حديث حسن غريب» لکھا ہوا ہے۔ دیکھئے: [ص194]
تنبیہ
②: یہ روایت بعض ضعیف سندوں سے موقوفاً بھی مروی ہے۔ «والله اعلم»
درج بالا اقتباس اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 74 سے ماخوذ ہے۔