شعب الایمان — حدیث نمبر 4175
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔
الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ مِلْحَانَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ (يَقُولُ) : عَبْدِي الْمُؤْمِنُ بِمَنْزِلَةِ كُلِّ خَيْرٍ يَحْمَدُنِي وَأَنَا أَنْزِعُ نَفْسَهِ مِنْ بَيْنِ جَنْبَيْهِ " .
وَرَوَاهُ الْوَلِيدُ أَيْضًا ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ هَكَذَا .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ عز وجل فرماتا ہے: میرا مومن بندہ ہر خیر کے درجے میں ہے، وہ میری حمد کرتا ہے حالانکہ میں اس کی جان اس کے دونوں پہلوؤں کے درمیان سے کھینچ رہا ہوتا ہوں۔“
اور ولید رحمہ اللہ نے بھی اسے عمرو بن ابی عمرو رحمہ اللہ سے، انہوں نے سعید مقبری رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
• ابن ملحان هو أحمد بن إبراهيم بن ملحان.
• ابن بكير هو يحيى بن عبد الله بن بكير المخزومي.