شعب الایمان — حدیث نمبر 4150

باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔

الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها

حدیث نمبر: 4150
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا طَالِبٍ يَقُولُ فِي كَلَامِهِ : " اخْتَطَ لَكَ الْأَنْفَ فَأَقَامَهُ وَأَتَمَّهُ ، فَأَحْسَنَ تَمَامَهُ ، ثُمَّ أَدَارَ مِنْكَ الْحَدَقَةَ فَجَعَلَهَا بِجُفُونٍ مُطْبَقَةٍ ، وَبِأَشْفَارٍ مُغَلَّقَةٍ ، وَنَقَلَكَ مِنْ طَبَقَةٍ إِلَى طَبَقَةٍ ، وَحَنَنٍ عَلَيْكَ الْوَالِدَيْنِ بِرِقَّةً وَمَقَّةٍ ، فَنِعَمُهُ عَلَيْكَ مُورِقَةٌ ، وَأَيَادِيهِ بِكَ مُحْدِقَةٌ " .
ترجمہ

علی بن حسن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابوطالب کو اپنے کلام میں یہ کہتے ہوئے سنا: ”اس (اللہ) نے تیرے لیے ناک کا خاکہ کھینچا، پھر اسے کھڑا کیا اور مکمل کیا اور اس کی تکمیل خوب کی، پھر اس نے تیری آنکھ کی پتلی کو گھمایا اور اسے ایسی پلکوں میں رکھا جو (حسبِ ضرورت) بند ہو جاتی ہیں اور ایسے بالوں کے کناروں میں جو ڈھانپے رکھتے ہیں، اور اس نے تجھے ایک مرحلے سے دوسرے مرحلے کی طرف منتقل کیا، اور تیرے والدین کو تجھ پر نرمی اور محبت کے ساتھ شفیق بنا دیا، پس اس کی نعمتیں تجھ پر سرسبز و شاداب ہیں اور اس کے احسانات تجھے ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہیں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثالث والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها / حدیث: 4150
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 4464
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو طالب زيد بن أخزم الطائي، النبهاني، البصري، الحافظ (م ٢٥٧ هـ) ثقة، حافظ. من الحادية عشرة (خ-٤). وهذا الكلام ذكره ابن أبي الدنيا في كتاب "الشكر" (رقم ١٩٦). وقوله والمقة: المحبة من قولك ومقه يمقه أي أحبه.